لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )سینئر تجزیہ کار جاوید چوہدری نے کہا ہے کہ احادیث اور سائنس سےثابت ہورہا ہے کہ کورونا وائرس 18 مئی کو ختم ہو جائے گا۔ ایک ویڈیو پیغام میں جاوید چوہدری نے کہا کہ حضرت محمدؐ کی تین احادیث زیر بحث ہیں۔ ان احادیث کو کورونا وائرس کے ساتھ جوڑا جا رہا ہے۔ ماہرین فلکیات کا خیال ہے کہ نبی کریم ؐ نے 1400 سال پہلے ہی بتا دیا تھا کہ ایک بیماری آئے گی
جو موسم بہار لے آخر میں اور جب زمین میں بیج بونے کا وقت آئے گا تو ختم ہو جائے گی۔ جاوید چوہدری کا کہنا ہے کہ ماہر فلکیات کے دیئے گئے حوالے کو درست مان لیا جائے تو ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ کورونا وائرس کا زور 18 مئی کو ٹوٹ جائے گا۔ جون کے مہینے میں اس کا کوئی حل بھی نکل آئے گا۔ چوہدری کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس جون کے بعد آہستہ آہستہ دن بدن ختم ہو جائےگا۔ جاوید چوہدری کی جانب سے احادیث بھی سنائی گئی۔(مفہوم ) حضرت ابو ہریرہ سے روایت ہے کہ حضورؐ نے فرمایا جب صبح کے وقت ثریا ستارہ طلوع ہوتا ہے اس وقت جو قوم جس بھی بیماری میں مبتلا ہوتی ہے اس کی شدت میں کمی آجاتی ہے یا سرے سے ختم ہو جاتی ہے۔ جاوید چوہدری کا کہنا ہے کہ یہ ستارے بہار کے آخر میں نظر آتے ہیں ۔ ان احادیث پر علماء کے درمیان اختلاف پایا جاتا ہے۔ جاوید چوہدری کا کہنا ہے کہ ماضی میں بھی بیماری مئی اور جون میں ختم ہو نا شروع ہوئیں۔