جمعرات‬‮ ، 11 جون‬‮ 2026 

او جی ڈی سی ایل کے حوالے سے چھپنے والی غلط خبریں،ڈپٹی کمشنر چکوال کیپٹن ریٹائرڈ عبدالستار عیسانی حقیقت بتا دی

datetime 8  مئی‬‮  2020 |

چکوال ( پ ر )ڈپٹی کمشنر چکوال کیپٹن ریٹائرڈ عبدالستار عیسانی نے او جی ڈی سی ایل کے حوالے سے چھپنے والی غلط خبروں کے تناظر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا او جی ڈی سی ایل کی راجعان آئل فیلڈ میں ایک کرونا کا پیشنٹ قمرالزمان جب پازیٹو نکلا تو اور جی ڈی سی ایل نے بغیر انتظامیہ کے نوٹس میں لائے مریض کو اسلام آباد ریفر کر دیا ۔ضلعی انتظامیہ نے قمرالزمان کے ساتھ رہنے والے

چھ افراد کے ٹیسٹ کروائے جن میں سے تین پازیٹونکل آئے۔اس پر ضلعی انتظامیہ نے پورا آئل فیلڈ کا کیمپ سیل کر دیا اور کمپنی سے کہا کہ اپنے باقی ماندہ تمام ملازمین جو 79 ہیں ان کا بھی ٹیسٹ کروائیں۔ان کے ٹیسٹ کروانے پر بھی تین اور افراد میں کرونا پازیٹو نکل آیا۔ جس سے علاقے میں مزید لوگوں کے متاثر ہونے کا اندیشہ ہے ۔ڈپٹی کمشنر نے اوجی ڈی سی ایل کی اس مجرمانہ غفلت پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے حکومت کے ایس او پیز کو بالکل فالو نہیں کیا اور ڈسٹرکٹ انتظامیہ کے علم میں نہ لا کر انہوں نے سخت مجرمانہ غفلت کا ثبوت دیا ہے ۔حکومتی ایس او پیز کے مطابق کرو ناکا کیس جہاں بھی ڈائیگنوز ہوتا ہے وہاں کے علاقے کو سیل کردیا جاتا ہے اور علاقے کے لوگوں کے سیمپل لے کے لیبارٹری بھیج دیے جاتے ہیں اور اس علاقے کو ڈسانفیکٹ کیا جاتا ہےاور تمام افراد کے ٹیسٹ نگیٹو آنےپر علاقے کو ڈی سیل کر دیا جاتا ہے۔ان احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل پیرا ہونے سے ہی ڈسٹرکٹ چکوال اب تک بڑے متاثرین سے بچا ہوا ہے اور الحمدللہ چکوال میں کرونا کا ایک بھی پیشنٹ یہاں کا لوکل نہیں ہے باہر سے لوگ ٹریول کرکے جو آئے ہیں انہیں میں جراثیم پائے گئے ہیں ۔انہوں نے کہا اس وباء کے کنٹرول کے لیے شروع دن سے ریسکیو1122,پولیس،ریونیو،آرمی اور لوکل گورنمنٹ کا عملہ ضلع کے لوگو ں کی زندگیوں کو بچانے کے لیے اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال کے دن رات کام کر رہے ہیں اور یہ سب ڈپٹی کمشنر کی کامیاب حکمت عملی کی وجہ سے ممکن ہوا ہے.

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…