کراچی(این این آئی)گورنر سندھ کا دوسرا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آگیا ہے، عمران اسماعیل نے عوام سے دعائوں کی اپیل کی ہے۔عمران اسماعیل نے بتایا ہے کہ ان کا دوسرا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آیا ہے، انہوں نے تمام چاہنے والوں
سے دعاوں کی درخواست کی ہے اور کہا ہے کہ للہ مجھیاس بیماری سے لڑنے کی ہمت اور شفا دے۔انہوں نے کہا کہ میں کورونا کے خلاف جنگ جاری رکھوں گا اور وزیراعظم عمران خان کے شانہ بشانہ بھی جنگ لڑتا رہوں گا۔