سرگودھا(این این آئی)سوشل میڈیا کے ذریعے دوستی میں شادی کے وعدہ پر نوجوان کے فون بند کر کے محبوب کے گھر سے فرار پر دلبرداشتہ دوشیزہ نے زہریلی گولیاں کھا کر محبوب کے گھر کی دہلیز پر جان دے دی۔ذرائع کے مطابق سرگودھا کی خوبرو دوشیزہ ماریہ بی بی کی سوشل میڈیا پر نصیر پور کے گاوں محبوب شاہ کے نوجوان قمر سے ہونے والی دوستی من پسند کی شادی کے وعدہ کو پہنچ گئی اور محبوب کی محبت میں گرفتار دوشیزہ ماریہ من پسند شادی کی خواہش لئے سرگودھا سے
بصیر پور اور نوجوان قمر کے گاوں پہنچ گئی جس کا آمد کا علم ہونے پر نوجوان نے اپنی محبوبہ کو چکمہ دیتے ہوئے فون بند کر لیا اور گھر سے رفو چکر ہو گیا لیکن محبت میں گرفتار دوشیزہ اپنے محبوب کے گھر جا پہنچی جہاں اس کے اہلخانہ نے خوب ڈانٹ ڈپٹ کر کے لڑکی کو نکال گھر سے باہر کیا تو دلبرداشتہ ماریہ بی بی نے زہریلی گولیاں کھا کر اپنے محبوب کے گھر کی دہلیز پر جان دے دی جس کی نعش تحویل میں لیکر پولیس مصروف تفتیش ہے۔