اسلام آباد (این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی خیبرپختونخوا کی رہنما سینیٹر روبینہ خالد نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں سب سے کم ٹیسٹنگ اور وائرس سے سب سے زیادہ ہلاکتیں کیوں ہیں۔ ایک بیان میں انہوںنے سوال کیاکہ خیبرپختونخوا میں سب سے کم ٹیسٹنگ اور وائرس سے سب سے زیادہ ہلاکتیں کیوں ہیں۔ انہوںنے کہاکہ خیبرپختونخوا میں غذائی قلت سے جاں بحق ہونے والے
بچوں کی شرح سب سے زیادہ کیوں ہے؟ امریکا میں اسکائپ سے خیبرپختونخوا کے صحت کا نظام چلانے والے نوشیرواں برکی کب وطن واپس آئیں گے؟ ۔سینیٹر روبینہ خالد نے کہاکہ نوشیرواں برکی کے حکم پر خیبرپختونخوا کے ڈاکٹروں پر تشدد کیوں کیا گیا؟ بلاول بھٹو ایک قومی لیڈر ہیں، وہ خیبرپختونخوا کے ڈاکٹرز سے آخر کیوں بات نہیں کرسکتے؟ عمران خان نے خیبرپختونخوا میں صحت کے نظام کو تباہ کردیا ہے۔سینیٹر روبینہ خالد نے کہاکہ بلاول بھٹو پاکستان کے وہ واحد لیڈر ہیں جو اس بحران کے وقت ہیلتھ پروفیشنلز کو آن بورڈ لے رہے ہیں، خیبرپختونخوا سمیت ملک بھر کے ڈاکٹرز بلاول بھٹو کے بیانئے کے ساتھ ہیں۔سینیٹر روبینہ خالد نے کہاکہ خیبرپختونخوا کی حکومت وائرس کی وباء کے وقت صوبائی منافرت پھیلانے سے گریز کرے۔