وزیراعظم عمران خان کے لاک ڈاون کھولنے کا اعلان سنا تو اطالوی وزیراعظم کا روتا ہوا چہرہ سامنے آ گیا‎، ڈاکٹر شمسی نے ملک میں لاک ڈائون میں نرمی کو تباہی کا راستہ قرار دے دیا

8  مئی‬‮  2020

کراچی ( آن لائن ) وزیراعظم عمران نے کل ملک بھر میں جاری لاک ڈائون کے حوالے سے اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ 9 مئی سے ملک بھر میں جاری لاک ڈائون ختم کیا جا رہا ہے۔ اسی موضوع پر ایک نجی ٹی وی چینل میں بات کرتے ہوئے ماہر امراض خون ڈاکٹر طاہر شمسی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کا لاک ڈاون کھولنے کا اعلان سنا تو اطالوی وزیراعظم کا روتا ہوا چہرہ سامنے آگیاہم اپنی تباہی آپ کے راستے پر چل پڑے ہیں،

اب ہم خوش قسمت ہی ہوں گے کہ اگر پاکستان میں متاثرہ افراد کی تعداد لاکھوں تک نہ پہنچ جائے۔اس حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اب پاکستان میں متاثرہ افراد کی تعداد ہزاروں سے نکل کر لاکھوں تک پہنچنے کا خطرہ ہے۔ جہاں اموات کی تعداد کم تھی، وہاں یہ بھی بڑھنے کا خطرہ ہے۔ہمیں تو یہ امید کرنی چاہیئے کہ وزیراعظم کے اس فیصلے کے بعد عید بہترطریقے سے شاید گزر جائے ، بعد کے حالات کا ہم ابھی اندازہ نہیں لگا سکتے۔خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کے بعد بات کرتے ہوئے لاک ڈائون کو ختم کرنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد ملک بھر میں کاروباری سرگرمیاں شروع کرنے کے لئے ایس او پیز جاری کر دی گئی ہیں۔تاجروں کی جانب سے سکھ کا سانس لیا گیا ہے جبکہ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ درست نہیں ہے۔ اس حوالے سے ہی بات کرتے ہوئے ماہر امراض خون ڈاکٹر طاہر شمسی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کا لاک ڈاون کھولنے کا اعلان سنا تو اطالوی وزیراعظم کا روتا ہوا چہرہ سامنے آگیا۔ ہم اپنی تباہی آپ کے راستے پر چل پڑے ہیں،اب ہم خوش قسمت ہی ہوں گے کہ اگر پاکستان میں متاثرہ افراد کی تعداد لاکھوں تک نہ پہنچ جائے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…