جمعرات‬‮ ، 11 جون‬‮ 2026 

پاکستان کی اہم ترین آئل فیلڈ کورونا کے 3مریض سامنے آ نے پر سیل، عمارت کو تالے ،100سے زائد ملازمین محصور،کھانے پینےکی اشیا کی فراہمی بند، جنرل منیجرآپریشن گرفتار،معاملے کے پیچھے اصل کہانی سامنے آگئی

datetime 7  مئی‬‮  2020 |

اسلام آباد(آن لائن)او جی ڈی سی ایل کے زیرانتظام راجیان آئل فیلڈ میں کورونا کے تین مریض سامنے آنے کے بعد چکوال کی ضلعی انتظامیہ نے آئل فیلڈ کو تالے لگا کر سیل کردیا اور کورونا پھیلانے کے جرم میں جنرل منیجرآپریشن کیخلاف مقدمہ درج کرکے گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ضلعی انتظامیہ چکوال کے افسران نے محصور افراد کی جانیں بچانے کی بجائے انہیں کھانے پینے کی اشیاء کی فراہمی بھی بند کردی ہے ۔

او جی ڈی سی ایل انتظامیہ کی طرف سے ڈی سی کو تحریری طور پر آگاہ کیے جانے کے باوجود قانون کو موم کی ناک بنا دیا گیا ۔ اوجی ڈی سی ایل انتظامیہ نے معاملہ وزیراعظم سیکرٹریٹ اور وفاقی وزیر پٹرولیم تک پہنچا دیا ۔تفصیلات کے مطابق او جی ڈی سی ایل انتظامیہ کو اس وقت چکوال میں بیک وقت دو مشکلات کا سامنا ہے سب سے بڑی مشکل یہ ہے کہ راجیان فیلڈ پر کام کرنے والے 100 سے زائد افراد میں تین ملازم کورونا کا شکار ہو چکے ہیں ۔ڈی سی چکوال عبدالستار عیسانی نے ایک طرف دو کورونا زدہ مریضوں کو نہ تو او جی ڈی سی ایل کے حوالے کیا ہے تاکہ انکا علاج شروع ہو سکے اور نہ ہی خود ان کا کوئی مناسب بندوبست کیا ہے ۔البتہ او جی ڈی سی ایل کے منیجر آپریشن طارق کیخلاف مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق او جی ڈی سی ایل اور ڈی سی چکوال کے درمیان کئی ماہ سے چپقلش جاری ہے اور ڈی سی چکوال نے راجیان فیلڈ پر کئی بارکام بھی رکوایا تھا ۔ چند روز پہلے جب او ڈی جی سی ایل انتظامیہ نے اپنے ملازمین کے ٹیسٹ کروائے تو ان میں سے ایک ملازم کا ٹیسٹ مثبت آگیا جسے فوری طورپر مزید علاج کے لئے او جی ڈی سی ایل کے آئن نائن میں واقع قرنطینہ سنٹر منتقل کردیا گیا لیکن ڈی سی چکوال نے اس پر شدید ردعمل کا اظہار کیا اور او جی ڈی سی ایل انتظامیہ کو وارننگ دی کہ میری مرضی کے بغیر تم مریض نہیں لے جاسکتے ۔

اسی اثناء میں باقی افراد کے ٹیسٹ کیے گئے تو مزید دو کورونا کے مریض نکل آئے اس پر ڈی سی نے ان مریضوں کے علاج کی اجازت دینے سے انکار کرتے ہوئے او جی ڈی سی ایل کے جنرل منیجر کیخلاف مقدمہ درج کرکے گرفتار بھی کروا دیا ۔قابل غور پہلو یہ ہے کہ اس آئل فیلڈ پر 100سے زائد ملازم کام کرتے ہیں لیکن ڈی سی کی ایماء پر اس وقت پورا کیمپ سیل ہے اور محصور لوگوں کے پاس کھانے پینے کی اشیاء بھی نہیں ہیں ۔خیال کیا جارہا ہے کہ ان 100 سے زائد ملازمین میں بھی کورونا کے مریض موجود ہیں لیکن ضلعی انتظامیہ کی ہٹ دھرمی کے باعث ان سب افراد کو ایک ہی جگہ اکٹھا کرکے بند کیا گیا ہے ۔

ان میں زیادہ تر لوگ ایسے ہیں جو دن میں کام کرکے شام کو گھروں کو چلے جاتے تھے لیکن ضلعی انتظامیہ نے انہیں بھی محصور کررکھا ہے۔راجیان فیلڈ سے ملنے والی معلومات میں بتایا گیا ہے کہ کچھ عرصے پہلے ڈی سی چکوال نے اوجی ڈی سی ایل انتظامیہ کو اپنے بندے بھرتی کرنے کے لئے کہا تھا اور انکار پر ڈی سی اور او جی ڈی سی ایل کے درمیان چپقلش شروع ہوگئی جو کہ اب کورونا سے متعلق پھیلائو کے مقدمے تک پہنچ گئی ہے حالانکہ او جی ڈی سی ایل نے تحریری طورپر ڈی سی کو آگاہ بھی کیا تھا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…