اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)معروف صحافی عارف حمید بھٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ چینی بحران کی انکوائری میں جہانگیر ترین کو کلین چٹ مل گئی ہے اور وزیر اعظم نے خود انہیں فون کرکے اس کی اطلاع دی ہے۔نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عارف حمید بھٹی نے کہا کہ جہانگیر ترین کو عمران خان نے فون کیا ہے کہ ان کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ملا۔ ” عمران خان نے خود انہیں فون کیا ہے، اب وہ اپنی اس بات سے منحرف ہوجائیں
تو کچھ کہا نہیں جاسکتا۔” کچھ مقاصد حاصل کرنے کیلئے حکمت عملی تبدیل کی جائے گی، اگر وہ مقصد حاصل ہوگیا تو سیاست اور کروٹ جائے گی اور اگر وہ مقصد حاصل نہ ہوا تو سیاست کی اور کروٹ ہوگی۔جب عارف حمید بھٹی سے کہا گیا کہ وہ جہانگیر ترین کے حوالے سے بہت بڑی خبر دے رہے ہیں تو انہوں نے آگے سے کہا کہ کمیشن کے چیئرمین سے پوچھ لیں کہ کیا جہانگیر ترین کے خلاف آپ کو آج کی تاریخ تک کوئی ثبوت ملا ؟