بدھ‬‮ ، 08 اکتوبر‬‮ 2025 

پنجاب میں ڈاکٹروں کو دیہاڑی پر رکھا جانا انتہائی افسوسناک قرار

datetime 6  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی )پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت پنجاب حکومت کے روکے ہوئے فنڈز جاری کرنے سمیت عالمی مالیاتی اداروں کی امداد کا حصہ بھی فراہم کرے، بدقسمتی سے ابتدائی طور پر نافذ ہونے والے بہترین لاک ڈائون کو وفاقی حکومت نے سبوتاژ کردیا۔ان خیالات کا اظہارانہوںنے پنجاب کی طبی تنظیموں کے نمائندگان کے ساتھ ویڈیو لنک کے

ذریعے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔بلاول بھٹو نے کہا کہ سوال ہونا چاہیے کہ آئی ایم ایف اور دیگر عالمی مالیاتی اداروں کی فنڈنگ اور دنیا بھر سے آنے والا امدادی سامان آخر کہاں چلا گیا؟ ،کرونا بحران سے سیکھ کر آئندہ کے ہیلتھ انفراسٹرکچر کو بنانا ہوگا، دنیا بھر میں ہیلتھ کا نجی نظام کرونا بحران میں ایکسپوژڈ ہوگیا،شعبہ صحت منافع کے حصول کے لئے نہیں بلکہ مفت علاج کے لئے ہونا چاہیے ، بدقسمتی سے ابتدائی طور پر نافذ ہونے والے بہترین لاک ڈان کو وفاقی حکومت نے سبوتاژ کردیا، وفاقی حکومت کرونا وائرس کے خلاف جنگ میں شہید ہونے والے طبی عملے کے افراد کے لئے پیکج کا اعلان کرے، وفاقی حکومت کرونا وائرس کے خلاف جنگ میں شہید ہونے والے طبی عملے کے افراد کے اہل خانہ کو نوکریاں بھی دے، اس وقت ڈاکٹروں کو ایسی سہولیات اور اعزازات دینے کی ضرورت ہے جو جنگ لڑنے والوں کو دئیے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ  وفاقی حکومت پنجاب کی صوبائی حکومت کی ہر ممکن مدد کرے،وفاقی حکومت پنجاب حکومت کے روکے ہوئے فنڈز جاری کرے اور عالمی مالیاتی اداروں کی امداد کا حصہ بھی فراہم کرے، پنجاب میں ڈاکٹروں کو دیہاڑی پر رکھا جانا افسوس ناک ہے، انہیں فوری مستقل کیا جائے، پنجاب میں سہولیات کی فراہمی کا مطالبہ کرنے والے

ڈاکٹروں کے خلاف اٹھائے جانے والے انتقامی اقدامات کو واپس لیا جائے، یہ وفاقی حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے کہ وہ اس بحران کے موقع پر تمام صوبوں کی مدد کرے۔ اجلاس میں پی ایم اے کے صدر ڈاکٹر اشرف نظامی، جنرل سیکریٹری ڈاکٹر اظہر احمد چوہدری اور پروفیسر شاہد ، وائے ڈی اے کے صدر ڈاکٹر سلمان حسیب، چیئرمین

ڈاکٹر خضر، ڈاکٹر ماروف، ڈاکٹر شعیب تارڑ بھی موجود تھے۔ویڈیو لنک اجلاس میں نرسوں کی نمائندگی روزینہ منظور جبکہ پیرامیڈیکل اسٹاف کی نمائندگی ارشد بٹ نے کی۔پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر قمرزمان کائرہ، سیکریٹری جنرل چوہدری منظور احمد اور پیپلزڈاکٹرز فورم کے صدر ڈاکٹر خیام بھی ویڈیو لنک اجلاس میں شریک ہوئے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اوساکا۔ایکسپو


میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…