پیر‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2025 

محکمہ خوارک کے ضلعی فوڈ افسر نےمبینہ کتنےلاکھ گندم کی بوریاں فروخت  کر دیں ؟ سنگین الزام  

datetime 6  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خیرپور(این این آئی)محکمہ خوارک کے ضلع خوراک افسر پرمبینہ 2 لاکھ گندم کی بوریاں فروخت کرنے کا الزام،ڈی ایف سی خیرپورسید اصغر علی شاہ ڈپٹی کمشنر کو 40اور ڈائریکٹر وسیکرٹری کو 56 گندم خریداری مراکز کھولنے کی غلط رپورٹ بھیجنے ،پنج ہٹی خیرپورمیں بیوپاری جوتو مل اورراجیش کمار کو ایک لاکھ گندم کی بوریاں فروخت کیں تاکہ وہ سستی گندم خریدکرسکیں ،

عام کسان و آبادگاروں سے 1000 ایک ہزار روپے فی من گندم خریدکر محکمہ خوراک کو 1400 روپے فی من کے حساب سے فروخت  اور کمیشن ڈی ایف سی کو دینے کا انکشاف،محکمہ خوارک ذرائع کے مطابق خیرپور میں محکمہ خوراک کے ڈسٹرکٹ فوڈ افسر سید اصغر شاہ نے تاحال آبادگاروں کسانوں کو گندم کی خریداری کے لئے باردانے نہیں دیئے بلکہ خیرپور کے ہندو بیوپاریوں جوتو مل اورراجیش کمار سے ملی بگھت کرکے انہیں ایک لاکھ خالی بوریاں دے کر عام آدمی کسانوں اور آبادگاروں سے 900 تا 1000 ایک ہزار روپے فی من گندم کی خریداری کرکے ان سے محکمہ خوراک کے لئے گندم 1400 روپے فی من کے حساب سے خریداری کرکے محکمہ کو لاکھوں روپے کا نقصان کے ساتھ مقامی آبادگاروں کو معاشی قتل کرنے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی ہے کیوں کہ ڈی ایف سی بیوپاریوں سے گندم کی خریداری  اور منافع میں ان کا حصہ دار ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اور پھر سب کھڑے ہو گئے


خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…