اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)صوبہ پنجاب میں آج بروز بدھ اب تک کورونا کے مزید 560 کیسزسامنے آئے ہیں جبکہ 12ہلاکتیں بھی رپورٹ ہوئیں ہیں ، جبکہ پنجاب میں کورونا سے اب تک 3086 افراد صحت یاب بھی ہوچکے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق جن کی تصدیق ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ن
ےکی ہے۔ترجمان کے مطابق صوبے میں کورونا کےکیسز کی مجموعی تعداد 8693 اور ہلاکتیں 156 تک جا پہنچی ہیں۔ترجمان نے بتایا کہ 768 زائرین، 1926 رائے ونڈ سے منسلک افراد، 86 قیدی اور 5917 عام شہری کورونا وائرس میں مبتلا ہیں۔پنجاب میں کورونا سے اب تک 3086 افراد صحت یاب بھی ہوچکے ہیں۔