اسلام آباد (این این آئی)اپوزیشن نے قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ اجلاس بلانے کا بھی مطالبہ کردیا۔ بدھ کو اپوزیشن نے سینیٹ اجلاس بلانے کے لئے ریکوزیشن جمع کرادی،ریکوزیشن 34 ارکان کے دستخط کے ساتھ جمع کرائی گئی،اپوزیشن نے
اجلاس کے لئے ایجنڈا بھی تیار کرلیا۔ ایجنڈے کے مطابق کورونا وائرس کے معاملے پر بحث کا مطالبہ کیا گیا ،کورونا وائرس کا قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی پر اثر پر بھی بحث کا مطالبہ کیا گیا ۔ کورونا وائرس کے باعث معیشت پر اثر کا معاملہ بھی ایجنڈے میں شامل ہے ۔