ہفتہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2026 

صوبائی حکومت کا پبلک ٹرانسپورٹ اور چھوٹی مارکیٹیں کھولنے کا فیصلہ

datetime 6  مئی‬‮  2020 |

کراچی(این این آئی)سندھ حکومت نے اندرونِ شہر ٹرانسپورٹ سروس بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم انٹراسٹی ٹرانسپورٹ کی بحالی کے لیے ایس اوپی بنائی جائے گی۔ذرائع سندھ حکومت کے مطابق وفاقی وزیر اسدعمر کی زیر صدارت اجلاس میں سندھ حکومت نے اپنی تجاویز پیش کیں، اجلاس میں وزیر ریلوے شیخ رشید نے ٹرین سروس کی بحالی کا مطالبہ کیا تاہم سندھ سمیت تمام صوبوں نے ٹرین آپریشن بحال کرنے کی مخالفت کردی۔اجلاس میں لاک ڈائون میں نرمی کاروباری سرگرمیوں کی بحالی کے حوالے سے مختلف تجاویز پر

غور کیا گیا۔ سندھ حکومت نے تجویز دی کہ مکمل کاروباری سرگرمیاں بحال کرنے کے بجائے مرحلہ وار کیا جائے اور دیہی علاقوں میں دکانیں کھولنے کی اجازت دی جائے۔سندھ حکومت نے پہلے مرحلے میں چھوٹی مارکیٹس کھولنے اور بڑے شہروں میں تجارتی مراکز فی الحال نہ کھولنے کی تجویز دی ہے جب کہ سندھ حکومت نے عیدالفطر کے لئے بھی ایس او پیز بنانے کی تجویز دی۔دوسری جانب سندھ حکومت نے اندرونِ شہر ٹرانسپورٹ سروس بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم انٹراسٹی ٹرانسپورٹ کی بحالی کے لیے ایس اوپی بنائی جائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)


میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…