لاہور( این این آئی )ایشن ڈویلپمنٹ بینک اور پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ نے اپنی مشترکہ تازہ رپورٹ میں پنجاب میں کورونا وائرس کی وبا ء کو کنٹرول کرنے کیلئے تین طرح کے لاک ڈائون سے ہونے والے نقصانات کے اعداد و شمار جاری کر دئیے ،مکمل لاک ڈائون کرنے سے صوبائی معیشت کو23 کھرب اور1 کروڑ 12 لاکھ افراد بے روزگار ہوسکتے ہیں ۔ رپورٹ کے مطابق درمیانے درجے کے لاک ڈائون سے صوبے کی معیشت کو 11 کھرب 10 کروڑ کے نقصان جبکہ 90 لاکھ 30 ہزار لوگوں کے
روزگار کا خطرہ ہے جبکہ معمولی درجے کے لاک ڈائون سے معیشت کو 1 کھرب 43 ارب روپے کا نقصان پہنچے گا جبکہ 10 لاکھ 80 ہزار افراد کے بے روزگار ہونے کا اندیشہ ہے۔ایشن ڈویلپمنٹ بینک اور پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ کی رپورٹ کے مطابق اس دورانیے میں پنجاب میں غربت بڑھنے کا اندیشہ 54 فیصد ظاہر کیا گیا ہے، مکمل لاک ڈائون سے غربت 34.3 فیصد ، درمیانے درجے کے لاک ڈائون سے 19.9 فیصد اور معمولی درجے کے لاک ڈائون سے 9.4 فیصد بڑھ سکتی ہے۔