ہفتہ‬‮ ، 15 مارچ‬‮ 2025 

عمران خان کی ٹائیگر فورس توغائب ہے لیکن نوازشریف کے شیر گلیوں محلوں میں عوام کی خدمت کررہے ہیں‘ مشکل کی اس گھڑی میں عوا م کو تنہا نہیں چھوڑیں گے ،مستحق افراد کیلئے شہباز شریف نے بڑا اعلان کر دیا

datetime 6  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر و قائد حزب اختلاف محمد شہباز شریف نے کہاہے کہ عمران خان کی ٹائیگر فورس توغائب ہے لیکن نوازشریف کے شیر گلیوں محلوں میں عوام کی خدمت کررہے ہیں،مشکل کی اس گھڑی میںعوا م کو تنہا نہیں چھوڑیں گے ،اللہ تعالیٰ کی خوشنودی کیلئے مستحق افراد کی بڑھ چڑھ کر مددکریں ۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے لاہور کے صدر پرویز ملک اور

جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ پارٹی صدر کو مسلم لیگ (ن) کے ارکان اسمبلی کی جانب سے  کورونا ریلیف سرگرمیوں کے حوالے سے بریفنگ دی دی گئی ۔ شہباز شریف نے کہا کہ لاک ڈائون سے متاثرہ دیہاڑی دارطبقہ کی ہرممکن مدد کریں، کرونا وائرس کے حوالے سے ریلیف ورک کامقصد اللہ تعالی کی خوشنودی حاصل کرنا ہے،ارکان اسمبلی و لیگی رہنما عوام کوریلیف دینے کے لئے ہرممکن اقدامات کریں۔ شہباز شریف نے ہدایت کی کہروزانہ کی بنیاد پرارکان اسمبلی کی ریلیف سرگرمیوں کے حوالے سے آگاہ کیا جائے ۔شہبازشریف نے کہا کہ میں خود اس کی نگرانی کررہا ہوں ،حکومت میں نہ ہونے کے باوجود مشکل وقت میں عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی ٹائیگر فورس توغائب ہے لیکن نوازشریف کے شیر گلیوں محلوں میں عوام کی خدمت کررہے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنبھلنے کے علاوہ


’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…