’’ اب کریانہ اور سبزی کی دکان پر آنے والوں کے بھی ٹیسٹ  کیے جائیں گے ‘‘ سندھ حکومت کا کرونا کیخلاف ایک اور بڑا ایکشن ، دھماکہ خیز اعلان کر دیا 

6  مئی‬‮  2020

کراچی (این این آئی) وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ اب کریانہ اور سبزی کی دکان پر آنے والوں کے بھی ٹیسٹ کریں گے۔کورونا کی صورت حال سے متعلق اپنے وڈیو پیغام میں وزیر اعلی سندھ نے کہابدھ کو سندھ میں کورونا وائرس کے 451 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، 451 میں سے کراچی کے327 نئے کیسز کے ساتھ تعداد 6084 ہوگئی ہے، ضلع جنوبی سے 87 ، ضلع شرقی 74 ، ضلع وسطی میں 68 ،

ضلع غربی 47 ، ملیر 26 اور کورنگی میں 25 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ اس کے علاوہ شکارپور میں 24، سکھر میں 19، شہید بینظیر آباد میں 15، لاڑکانہ میں 7، حیدرآباد میں 5، سجاول میں 4، گھوٹکی میں 3، سانگھڑ میں 2، میرپورخاص، مٹیاری اور دادو میں ایک ایک کیس رپورٹ ہوا۔ بیرون ملک سے 2369 تارکین وطن پہنچے جن میں 515 مثبت آئے ہیں۔مراد علی شاہ نے کہا کہ کورونا کے 24 گھنٹوں میں مزید 3671 ٹیسٹ کیے گئے، صوبے میں اب تک کورونا کے 72 ہزار 544 ٹیسٹ ہو چکے ہیں،ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ اب کریانہ اور سبزی کی دکان پر آنے والوں کے ٹیسٹ کریں گے، اب تک 1731 مریض صحت یاب ہوئے، جو کل تعداد کا 20 فیصد ہے، کورونا کے باعث مزید 9 اموات کے ساتھ تعداد 157 ہوگئی ہیں، 89 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے جن میں سے 14 وینٹی لیٹرز پر ہیں۔وزیراعلی سندھ کا کہنا تھا کہ ایک شخص اپنے گاؤں سے حیدرآباد آیا واپس جاکر 9 لوگوں کو کورونا لگایا، اس لئے لوگ ایک شہر سے دوسرے شہر جانے سے گریز کریں، انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر فرقان کے انتقال کے معاملے پر انکوائری مکمل ہوگئی ہے، رپورٹ کے مطابق سزائیں دینے کا عمل شروع ہوگیاہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…