کراچی( این این آئی) وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کے معاون خصوصی راشد ربانی کورونا کا شکار ہوگئے ، جس کے بعد انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی راشد ربانی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا، راشد ربانی نے وائرس کی تشخیص کے بعد خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا ہے۔یاد رہے
اس سے قبل سندھ کے صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی میں بھی کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی تاہم وہ صحتیاب ہو چکے ہیں جبکہ گورنر سندھ عمران اسماعیل بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہیں اور قرنطینہ میں ہیں۔بعد ازاں جماعت اسلامی کے رکن سندھ اسمبلی عبدالرشید کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا اور ان کے خاندان کے 9 افراد میں بھی وائرس کی تشخیص ہوئی تھی۔