کراچی میں ہیٹ ویو سے متعلق محکمہ موسمیات کی پیش گوئی تبدیل

6  مئی‬‮  2020

کراچی (این این آئی) شہر قائد میں ہیٹ ویو بدھ کو دوسرے روز بھی جاری  رہی اور گرمی کی شدت اصل درجہ حرارت سے کئی درجہ زیادہ محسوس کی گئی ۔ شہر قائد میں سورج کاپارہ 40ڈگری کو چھوگیا ، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہیٹ ویو مزید2 روز تک رہے گی، اس دوران پارہ41ڈگری تک جا سکتا ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں ہیٹ ویو کا دوسرا روز ہے ،

محکمہ موسمیات نے اس ہیٹ ویو کو درمیانے درجہ کا قرار دیا ہے، صبح دس بجے پارہ 32 ڈگری تک جا پہنچا تھا اور دوپہربارہ بجے 36 ڈگری ریکارڈ کیا گیا جبکہ ایک بجے کے بعد گرمی میں مزید اضافہ ہوا پارہ 40 ڈگری کو چھوگیا۔دوسری جانب طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ دن 11 سے سہہ پہر 3 بجے تک عوام کم سے کم باہر نکلیں، انتہائی ضروری حالات میں نکلنے پر اپنے آپ کو ڈھانپ لیں ، اس کے علاوہ روزے دار ہیٹ ویو کے دوران افطار اور سحر میں پانی کا استعمال زیادہ کریں، مرغن کھانوں سے گریز کریں۔خیال رہے محکمہ موسمیات نے 15 مئی کو ایک اور ہیٹ ویو کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ بارہ سے چودہ مئی کے دوران مغربی ہوائوں کا سسٹم داخل ہونے کا امکان ہے، جس کے باعث سندھ ، پنجاب اور خیبر پختونخوا میں بارش متوقع ہے‎

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…