اسلام آباد(این این آئی)وفاقی حکومت کے ملازمین کیلئے اچھی خبر آگئی، ماہِ مئی کی تنخواہیں اور پنشن 21 تاریخ کو ہی جاری کر دی جائیں گی۔عید الفطر کو مدنظر رکھتے ہوئے وفاقی حکومت کے ملازمین کو قبل ازوقت تنخواہیں اور پنشنز دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔وفاقی حکومت کے ملازمین کی تنخواہیں اور ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن جلد ادا کی جائے گی، سرکاری ملازمین کی تنخواہیں اور پنشن عید سے قبل 21 مئی تک جاری کردی جائے گی۔اس حوالے سے فنانس ڈویژن نے
اکائونٹ جنرل آف پاکستان کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ عید الفطر 25 مئی کو منائے جانے کا امکان ہے، تمام حاضر سرکاری ملازمین اور ریٹائر ملازمین کو مئی کی تنخواہیں اور پنشن قبل از وقت جاری کی جائیں۔دوسری جانب پاکستان پوسٹ کے ڈاکیے عید کے باعث 1ماہ کی پیشگی پنشن بھی ریٹائرڈ ملازمین کی دہلیز پر بحفاظت پہنچارہے ہیں۔ دوردراز اور دشوارگزار علاقوں میں مقیم پنشنرز کے چہروں پر خوشیاں بکھر گئیں۔