اتوار‬‮ ، 16 مارچ‬‮ 2025 

نہم جماعت کی نئی مطالعہ پاکستان سے نبی کریم ؐکو آخری نبی تسلیم کرنے کا ذکر نکال دیا گیا ، بڑی سازش بے نقاب ، تہلکہ خیز انکشافات

datetime 4  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی )نویں جماعت کی نئی مطالعہ پاکستان سے حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو آخری نبی تسلیم کرنے کا ذکر نکالنے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کر ادی گئی ۔مسلم لیگ (ن)کے رکن سمیع اللہ خان کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ نہم جماعت کی پرانی کتاب میں لکھا تھا حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو آخری نبی تسلیم کرنا عقیدہ رسالت کا لازمی جز ہے،نئی مطالعہ پاکستان میں لکھا گیا ہے قرآن اور اسوہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو سرچشمہ ہدایت ماننا عقیدہ رسالت کا لازمی تقاضہ ہے۔

نہم جماعت کی نئی مطالعہ پاکستان سے آخری نبی کا لفظ ہٹادیا گیا،یہ عقیدہ ختم نبوت صلی اللہ علیہ وسلم کو پس پشت ڈالنے کی سازش ہے۔ قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ کوئی بھی سچا مسلمان عقیدہ ختم نبوت پر سمجھوتہ نہیں کرسکتا،نہم جماعت کی نئی کتاب میں تبدیلی فوری ختم کی جائے اورپرانی مطالعہ پاکستان کی کتاب کو دوبارہ نصاب میں شامل کیا جائے ۔ قرارداد میں سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی سے درخواست کی گئی ہے کہ اس معاملے کا خصوصی طور پر نوٹس لیں اور اس پر ایوان میں خصوصی بحث کرائی جائے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اچھی زندگی


’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…