کراچی(آن لائن)صوبہ سندھ میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا کے مزید 363 کیسز سامنے آئے ہیں،جس کے بعد صوبے میں کیسز کی تعداد7465 ہوگئی ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ ویڈیو پیغام میں بتایا کہ اتوار کو صوبے بھر میں 363 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، جن میں سے 231کراچی کے ہیں،جس کے بعد صوبے میں کورونا کیس کی تعداد 7465 تک جاپہنچی ہے۔
مراد علی شاہ کے مطابق آج 214 مریض صحتیاب ہوکر گھروں کو روانہ ہوئے،جس کے بعد صوبے میں مجموعی طورپر صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 1555 ہوگئی ہے۔ اپنی بریفنگ میں وزیراعلیٰ نے بتایا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 8 مریض انتقال کرگئے، جس کے بعد صوبے میں کورونا کے باعث انتقال کرنے والوں کی تعداد 130ہوگئی ہے جبکہ 5780 مریض زیر علاج ہیں،4638 گھروں میں ، 615 ا?ئسولیشن سینٹرز میں اور 527 اسپتالوں میں زیر علاج ہیں، ان میں سے 76 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ 15 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔ وزیراعلیٰ نے بتایا کہ آج شہر قائد میں ضلع وسطی سے 45، شرقی سے 67، کورنگی سے 21، ملیر میں 15،ضلع جنوبی 55 اور ویسٹ 28 کیسز رپورٹ ہوئے،صوبے کے دیگر شہروں میں 132 نئے کیسز آئے،سب سے زیادہ لاڑکانہ میں 30 کیسزآئے ہیں جبکہ گھوٹکی میں 21، حیدرآباد میں 13، جیکب آباد میں 9 ، خیر پور میں 10، لاڑکانہ میں 30 کیس رپورٹ ہوئے۔