جمعہ‬‮ ، 24 جنوری‬‮ 2025 

حکمران راشن اور دیگر ضروریات زندگی عوام کو فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکے ہیں، بڑدعویٰ کر دیا گیا

datetime 2  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ (این این آئی) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس کی وباء میں لاک ڈائون کی وجہ سے کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر کے محنت کش مزدور ‘غریب عوام یہاں تک کہ سفید پوش افراد بھی معاشی مشکلات کا شکار ہو چکے ہیں حکومت سیاست نہیں بلکہ اقدامات کرے حکمران راشن اور دیگر ضروریات زندگی عوام کو فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکے ہیں

ماہ رمضان میں اخراجات زیادہ ہونے اور لاک ڈائون کی وجہ سے مشکلات اور معاشی مسائل بڑھتے جا رہے ہیں لیکن حکومت عوام کو ریلیف نہیں دے سکی سندھ ‘ خیبرپختونخوااور پنجاب کی حکومت عوام کو راشن اور ریلیف دے رہی ہے صوبائی حکومت ٹھس سے مس نہیں ہو رہی لفاظی اور سوشل میڈیا تک معاملات کو بہتر پیش کرنے جھوٹے دعوے کرنے سے گریزاں نہیں کورونا وائرس کی بچائو کیلئے بنیادی ضروریات اور طبی آلات ضرور ہیں مگر اب خبر آ رہی ہے کہ کٹس بھی ختم ہو چکے ہیں ڈاکٹرز اور طبی عملہ فرنٹ لائن پر اپنا کردار ادا کر رہے ہیں ان کی زندگیاں رسک پر ہیں صوبائی حکومت بنیادی ضروریات فراہم نہیں کر پا رہی یقینا یہ ایک المیہ ہے بلوچستان نیشنل پارٹی مشکل کی گھڑی میں عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی پارٹی کے سماجی ادارے دردوا ‘ پارٹی قائد سردار اختر جان مینگل ‘ مرکزی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی و دیگر قائدین کی سربراہی میں مثبت اقدام اٹھا رہی ہے عوام کو اپنی بساط کی مطابق راشن و دیگر ضروریات زندگی کی فراہمی کو یقینی بنا رہی ہے اس مشکل گھڑی میں عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے حکومت فوری طور پر کورونا وائرس کے مریضوں ‘ طبی عملہ کیلئے سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائے اور کورونا وائرس کے عوام کو بچانے کیلئے اقدامات کرے راشن کی فراہمی کیلئے فوری طور پر اقدامات لفاظی حد تک دعوئوں کا دور نہیں رہا کیونکہ آج پوری انسانیت کورونا وائرس کی وباء کا شکار ہے بلوچستان کے عوام اب فاقہ کشی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہو رہے ہیں حکومت سیاست نہیں بلکہ اقدامات کرے ماہ رمضان میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…