اسلام آباد (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے مولانا طارق جمیل کیخلاف سوشل میڈیا پر تنقید پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ ہر ایک کواختلاف رائیکاحق ہے مگرکسی کوبھی غیرمنصفانہ طورپرتنقید کا نشانہ بنانا جائز بات نہیں۔ پیر کو اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ ’’کہہ رہا ہے شور دریا سے سمندر کا سکوت
جس کا جتنا ظرف ہے اتنا ہی وہ خاموش ہے۔ انہوںنے کہاکہ اللہ تعالی ہمیں برداشت کرنے، صبر کرنے، سچی بات کرنے، سچ کو فروغ دینے اور حق کے ساتھ کھڑے ہونے کی توفیق عطا فرمائے ۔سینٹر فیصل جاوید نے کہاکہ ہر ایک کواختلاف رائیکاحق ہے مگرکسی کوبھی غیرمنصفانہ طورپرتنقید کا نشانہ بنانا جائز بات نہیں۔ انہوںنے کہاکہ کس پر بے جا اور بے حد و حساب تنقید زیادتی ہے، تنقیدکرنے سے پہلے ہمیں سوچنا چاہیے کہ کہیں ہم ہی تو غلط نہیں۔سینٹر فیصل جاوید نے کہاکہ اللہ تعالی ہمیں اپنے بڑوں، اپنے بزرگوں، سچے لوگوں اور سکالرز کی عزت کرنے کی توفیق دے، اللہ سب کاحامی وناصر ہو۔