جمعہ‬‮ ، 12 جون‬‮ 2026 

رابعہ انعم، فیروز خان سمیت میڈیا و شوبز انڈسٹری سے وابستہ کون کون سی شخصیات مولانا طارق جمیل کے ساتھ کھڑی ہو گئیں، حمائمہ ملک نے تو اینکرز کو آئینہ دکھا دیا، انتہائی دھماکہ خیز بات کر دی

datetime 26  اپریل‬‮  2020 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان کے ٹیلی تھون کے دوران مولانا طارق جمیل نے صحافیوں اور میڈیا ہاؤسز پر جھوٹے ہونے کا الزام عائد کیا تھا، انہوں نے پاکستان میں خواتین کے غیر اخلاقی لباس کے متعلق بھی بات کی تھی۔ ان کی اس گفتگو کے بعد ایک شور برپا ہو گیا، کچھ صحافیوں نے مولانا طارق جمیل کو آڑے ہاتھوں لیا اور کچھ نہیں حمایت کی، ان تبصروں کے بعد مولانا طارق جمیل اور طارق جمیل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئے۔

اسی دن مولانا طارق جمیل نے ایک نجی ٹی وی چینل پر معروف صحافی جاوید چودھری سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر میرے ان الفاظ سے کسی کی دل آزاری ہوئی ہو تو میں معذرت خواہ ہوں۔ ان کی معذرت کے بعد بھی ردعمل کا سلسلہ جاری رہا، کسی نے ان پر شدید تنقید کی اور کوئی ساتھ کھڑا ہو گیا۔صحافتی اور شوبز انڈسٹری میں کچھ نے مخالفت کی اور کچھ حمایت میں سامنے آ گئے۔ اس میں خواتین صحافی مہر بخاری، جسمین منظور اور رابعہ انعم بھی ان کی حمایت میں نظر آئیں، ان کے علاوہ شفاعت علی نے مولانا طارق جمیل صاحب کو بے ضرر انسان کہا۔ حمائمہ ملک نے کہا کہ مولانا طارق جمیل ہمارے معاشرے کے ان گنے چنے علامہ میں سے ایک ہیں، یا اگر میں غلط نہیں ہوں تو وہ واحد مذہبی سکالر ہیں جنہوں نے کسی بھی فرقے سے بالاتر ہو کے کسی بھی تعصب سے پاک ہو کر معاشرے میں ہم آہنگی اور محبت پیدا کرنے کی کوشش کی ہے، اگر مولانا طارق جمیل جیسے بزرگ اور برتر انسان کی ذرا سی بات پر اور وہ بات جو سراسر حق اور سچ بات ہے، اس پر ہماری آزادی رائے کے علمبردار اینکر پرسن اس طرح آگ بگولہ ہو جائیں گے تو مجھے حیرت ہے کہ وہ ان سیاست دانوں کے بارے میں کیوں خاموش رہتے ہیں جو با بنگ دہل یہ اعلان کرتے رہتے ہیں کہ یہ سارے اینکر پرسن بکے ہوئے ہیں، ان اینکرز کے ہاتھوں میں پیسوں کے لفافے دو تو یہ سب کرتے ہیں، ہمیں اپنے اوپر شرم آنی چاہیے اور اپنے میڈیا پر اور یہ ہماری عوام ہے۔ حمزہ علی عباسی اور فیروز خان نے بھی مولانا طارق جمیل کی بھرپور حمایت کی۔ منیب بٹ نے کہا کہ آج میری نظر میں مولانا طارق جمیل صاحب کی عزت اور مزید بڑھ گئی ہے، بہت بڑے انسان ہیں آپ مولانا طارق جمیل۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…