جمعہ‬‮ ، 12 جون‬‮ 2026 

ایک ہی لڑکی سے عشق ، بھائی نے اپنے چھوٹے بھائی کو موت کے گھاٹ اتار دیا، عشق کے بھوت نے خون سفید کر دیا

datetime 25  اپریل‬‮  2020 |

مریدکے(آن لائن) چند روز قبل تھانہ صدر کے علاقہ چک نمبر35میں موت کے گھاٹ اتارے جانے والے نوجوان کا قاتل اس کا سگا بھائی نکلا۔ بڑے بھائی نے لڑکی کے عشق میں حصہ دار بننے پر چھوٹے بھائی کو گولی مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔ پولیس نے اصل ملزم گرفتار کرکے آلہ قتل بھی برآمد کر لیا۔ لڑکی کو بھی گرفتار کرکے جیل بھجوا دیا گیا۔

تفصیل کے مطابق گزشتہ ہفتے نا معلوم افراد نے بصرہ کالونی کے رہائشی 22سالہ نوجوان رفیق کو تھانہ صدر کے علاقہ35چک میں فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا اور فرار ہو گئے۔ مقتول کے بھائی انیس بابر نے محلہ دار اظہر شاہ وغیرہ کو ملزم قرار دے کر مقدمہ میں نامز د کر دیا۔ انچارچ ہومیسائیڈ سرکل مریدکے سب انسپکٹر ڈاکٹر محمد ریاض نے مقدمہ کی جدید انداز میں تفتیش کی اور ٹیکنالوجی کا استعمال کیا تو اس کا اپنا سگا بھائی عتیق ہی اس کا قاتل نکلا۔ قتل کی وجہ یہ سامنے آئی ہے کہ محمد عتیق شادی شدہ اور دو بچوں کا باپ تھا اور دونوں بھائی محلہ کی ایک ہی لڑکی( ا) کے عشق میں مبتلا تھے۔ بڑے بھائی عتیق نے محمد رفیق کو ویرانے میں (ا)کے ساتھ فون پر باتیں کرتے ہوئے دیکھا تو اسے منع کیا کہ وہ آئندہ اسے فون نہ کیا کرے۔ محمد رفیق نے انکار کیا جس پر بڑے بھائی محمد عتیق نے مبینہ طور پراس کے سر میں فائر مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا اور فرار ہو گیا۔ عتیق نے اپنے دوسرے بھائی انیس بابر کو لا علم رکھ کر مقدمہ اظہر شاہ وغیرہ پر درج کروا کر انہیں گرفتار کروا دیا۔ڈی پی او شیخوپورہ غازی صلاح الدین کی ہدائت پر ڈی ایس پی چودھری قیصر مشتاق کی نگرانی میں پولیس سب انسپکٹر ڈاکٹر محمد ریاض تفتیش کا جدید طریقہ استعمال کرتے ہوئے بے گناہ اظہر شاہ اور اس کے خاندان کے دیگر افراد کو قتل کے مقدمہ سے نجات دلا دی اور اصل ملزم کو گرفتار کرکے اس کا چالان مکمل کرلیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…