پشاور(آن لائن) واپڈا کے ساڑھے نو ہزار کنٹریکٹ ملازمین کو ریگولر کر دیاگیا ہے پیسکو سمیت مختلف ڈسٹری بیوشن کمپنیوں میں خدمات سرانجام دینے والے ملازمین کو ریگولر کرنے کی منظوری پیپکو نے دیدی ہے 9ہزار سے زائد ملازمین میں اسسٹنٹ لائن مین،
میٹر ریڈر، ایس ایس او، لائن سپرنٹنڈنٹس، کلرک، جونیئر انجینئرز، وغیرہ شامل تھے جو گزشتہ چار سالوں سے کنٹریکٹ کی بنیاد پر خدمات سرانجام دے رہے تھے وفاقی کابینہ نے ان ملازمین کو ریگولر کرنے کی ہدایات جاری کی تھی جس پر پیپکو نے ان ملازمین کو ریگولر کرنے کی منظوری دیدی ہے اور تمام ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کو اس ضمن میں آگاہ کردیا ہے پیپکو نے پیسکو بھی اس ضمن میں آگاہ کردیا ہے وزیر اعظم کی ہدایات کی روشنی میں وفاقی وزیر عمر ایوب اور ڈی جی پیپکو نے ان ملازمین کو ریگولر کرنے کے لئے ہدایات جاری کی ہے۔