جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

طبی عملہ وائرس سے متاثر ہونے لگا تو علاج کون کرے گا؟ اسلام آباد کے ڈاکٹر بھی میدان میں آ گئے، خاتون ڈاکٹر لوگوں کو پیغام دیتے ہوئے ہاتھ جوڑ کر رو پڑیں

datetime 25  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) سندھ اور پنجاب کے بعد وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ڈاکٹرز نے بھی حکومت لاک ڈاؤن سخت کرنے کا مشورہ دے دیا ہے۔پمزاسپتال کے ڈاکٹراسفندیار نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ کورونا وائرس کو روکنا ہے تو لاک ڈاوَن سخت کرنا ہوگا اور ایسا نہ کرنے سے پوری قوم وائرس سے متاثر ہوسکتی ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ لاک ڈاوَن کو سخت کرنے پر حکومتی موقف کی حمایت کرتے ہیں لیکن اگر طبی عملہ وائرس سے متاثر ہونے لگا تو علاج کون کرے گا؟ حفاظتی کٹس کے بغیر کام کرنا خودکشی کرنے کے مترادف ہوگا۔ڈاکٹرز کے وفد نے مطالبہ کیا کہ ہاتھ جوڑ کرحکومت سے اپیل کرتے ہیں کہ لاک ڈاوَ ن سخت کیا جائے۔ وائرس سے جو لوگ بچ گئے ہیں وہ لاک ڈاوَن کی وجہ سے بچ گئے ہیں۔ڈاکٹر اسفندیار کا کہنا تھا کہ حالات خرابی کی طرف جارہے ہیں، یورپی ممالک کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روک نہیں پا رہے۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ عوام گھروں میں ہی رہنے کو ترجیح دیں اور غیر ضروری باہر نہ نکلیں۔ خاتون ڈاکٹر رضیہ کوریجو نے پریس کانفرنس کے دوران روتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے پاس اتنی ٹیسٹنگ کٹس نہیں کہ سب کے ٹیسٹ کرسکیں، لوگوں سے درخواست ہے گھروں میں رہیں اور فاصلہ رکھیں۔ اپنے بچوں اور پیاروں کیلئے گھروں میں رہیں،یاد رہے کہ سندھ سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹرز نے بھی گزشتہ روز عوام سے اپیل کی تھی کہ گھروں میں رہیں، اگر احتیاط نہیں کی تو یہ معاملات مکمل طور پر بے قابو ہوجائیں گے۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…