پشاور ( آن لائن ) حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کے پروفیسر محمد جاوید کورونا وائرس کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے۔ڈائریکٹر ایچ ایم سی ڈاکٹر شہزاد فیصل کے مطابق پروفیسر محمد جاوید ایک ہفتہ قبل کورونا کے مرض میں مبتلا ہوئے تھے، وہ وینٹی لیٹر پر تھے آج صبح ان کا انتقال ہوا۔
پشاور میں حیات آباد میڈیکل کمپلیکس (ایچ ایم سی) کے ماہر ای این ٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد جاوید کورونا وائرس سے انتقال کرگئے۔پشاور کے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس (ایچ ایم سی) کے ڈائریکٹر ڈاکٹر شہزاد فیصل کے مطابق کچھ روز قبل ڈاکٹر محمد جاوید کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا اور وہ حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں وینٹی لیٹر پر تھے، جہاں ہفتہ کی ان کا انتقال ہوگیا۔ادھر خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات اور فوکل پرسن برائے کورونا اجمل وزیر نے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں ڈاکٹر کی موت کی تصدیق کی۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے ڈاکٹر کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا اور فرنٹ لائن پر لڑنے والے ڈاکٹرز اور طبی عملے کو خراج تحسین پیش کیا۔اجمل وزیر کا کہنا تھا ہم نے تمام ہسپتالوں میں ڈاکٹرز کو حفاظتی سامان فراہم کیا ہے جبکہ ہماری کوشش ہے کہ طبی عملے کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے۔ واضح رہے ملک میں کورونا وائرس سے فرنٹ لائن پر لڑتے ہوئے پہلے بھی ڈاکٹرز انتقال کرچکے ہیں، تاہم ڈاکٹر جاوید خیبرپختونخوا میں کورونا وبا سے انتقال کرنے والے پہلے ڈاکٹر ہیں۔اس سے قبل سے 22مارچ کو ملک میں کورونا وائرس سے پہلے ڈاکٹر کے انتقال کی تصدیق ہوئی تھی ۔دوسری جانب محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ پروفیسر محمد جاوید پہلے ڈاکٹر ہیں جو خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہوئے۔