اسلام آباد (این این آئی) ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دور ان 16افراد کورونا وائرس کے باعث زندگی کی بازی ہارگئے جس کے بعد جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 253ہوگئی ہے ،تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 11940تک جا پہنچی ،ملک بھر میں 2755 مریضوں نے کورونا کو شکست دیدی ہے ۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کورونا وائرس سے متعلق تازہ ترین اپ ڈیٹ جاری کر دی گئی ہے جس کے مطابق ملک میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 11940 تک پہنچ گئی ،ملک میں کورونا ایکٹو کیسز کی تعداد بھی 8932 تک جا پہنچی ۔ نیشنل کمانڈ سینٹر کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 785 نئے کیسز رپورٹ ہوئے،پنجاب میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد سب سے زیادہ 5046 تک پہنچ گئی، سندھ میں 3945 کورونا وائرس کیسز رپورٹ ہوئے، خیبر پختونخواہ میں کیسز کی تعداد 1708 اور اسلام آباد میں 223 ہوگئی،بلوچستان میں 656 گلگت بلتستان میں 307 کیسز رپورٹ ہوئے،آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 55 ہوگئی،مجموعی طور پر 21 فیصد کیسز دیگر ممالک سے آئے اور 79 فیصد مقامی طور پر پھیلے۔کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق مْلک بھر میں اب تک 2755 مریض مکمل طور پر صحتیاب ہوگئے ، کورونا وائرس سے سے موت کے منہ میں جانے والے افراد کی تعداد 253 تک پہنچ گئی۔کمانڈ سینٹر کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 16 نئی اموات سامنے آئیں،سندھ میں 75، پنجاب میں 73، کے پی کے میں 89 مریض زندگی کی بازی ہار گئے،گلگت بلتستان میں 3 اور بلوچستان میں 10 مریض کورونا وائرس کے باعث جاں بحق ہوئے ،وفاقی دارلحکومت میں بھی کورونا وائرس کے 3 مریض دم توڑ گئے،اب تک 138147 افراد کے کورونا وائرس کیلئے ٹیسٹ کئے گئے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 6780 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے،ملک کے 717 ہسپتالوں میں قائم آئسولیشن وارڈز میں 3073 مریض زیر علاج ہیں۔کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق مْلک میں کورونا وائرس کے 127 مریض تشویشناک حالت میں ہیں۔