پنجاب میں لاک ڈائون میں مزید توسیع ،جانتے ہیں دکانیں کب سےکب تک کھولنے کی اجازت مل گئی؟

25  اپریل‬‮  2020

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب کے وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے صوبے میں سحری کے اوقات میں دکانیں کھولنے کی اجازت دیدی،وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن میں توسیع کا فیصلہ اجتماعی مشاورت سے کیا گیا ہے۔

کورونا کا پھیلاؤ روکنے کے لئے لاک ڈاؤن میں توسیع کا فیصلہ ناگزیر ہے اس لئے پنجاب میں بھی لاک ڈاؤن میں 9 مئی تک توسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ سحری کے اوقات میں صبح 2 بجے سے صبح 4 بجے تک دودھ، دہی کی دکانوں، کریانہ سٹوروں، تندوروں اور بیکریوں کوکھولنے کی اجازت دے دی گئی ہے، تاہم رمضان المبارک کے دوران اجتماعی سحری و اجتماعی افطاری پر پابندی ہوگی، جب کہ گروسری اسٹورز، کریانہ اسٹورز، ڈیپارٹمنٹل اسٹورز و سپر مارکیٹس (صرف گروسری،پھل اور سبزیوں کے سیکشن) صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک کھلیں رہیں گے۔وزیراعلیٰ نے بتایا کہ آپٹیشنز شاپس، بیکریاں، زرعی ادویات، بیچ، کھاد کی دکانیں اور آٹو ورکشاپس بھی صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک کھلی رہیں گی اور زرعی مشینری کی ورکشاپس، اسپیئر پارٹس کی شاپس اور وینڈرز کو بھی مقررہ اوقات میں کام کرنے کی اجازت ہوگی، جب کہ دودھ دہی کی دکانیں، پولٹری فارمز اور گوشت کی دکانیں معمول کے مطابق صبح 9 بجے سے رات 8 بجے تک کھلی رہیں گی۔عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن میں پبلک ٹرانسپورٹ، مارکیٹیں، شاپنگ مالز، ریسٹورنٹس اور نجی و سرکاری دفاتر بند رہیں گے، مساجد کے لئے جاری 20 نکاتی اعلامیہ پر عملدرآمد یقینی بنائینگے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…