ہفتہ‬‮ ، 11 اکتوبر‬‮ 2025 

آن لائن نماز تروایح ادا کی جا سکتی ہے یا نہیں ؟ معروف عالم دین نے اہم اعلان کر دیا

datetime 25  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی )دارالعلوم جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ وممبراسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹرراغب حسین نعیمی نے کہاہے کہ آن لائن نماز تراویح ادا کرناشرعی لحاظ سے جائز نہیں۔ٹی و ی چینلز پر قرآن کریم کی تلاوت کو اسلامی آداب کیساتھ سنا جائے،نیکیوں ، رحمتوں اور سعادتوں ولا متبرک مہینہ سایہ فگن ہو چکا ہے ۔ اس ماہ کے روزے اللہ وحدہ لا شریک نے فرض کیئے ہیں۔ جو اس ماہ کو پائے اس کیلئے روزہ رکھنا ضروری ہے ۔

مگر بیمار ، مسافر ، یا ضعیف العمر جو استطاعت نہ رکھتا ہو روزہ نہ رکھے۔ بیمار یا مسافر اس کی قضاء کرے جبکہ ضعیف العمر ایک روزے کے بدلے فدیہ دے دے۔ ایک روزے کا فدیہ گندم کے اعتبار سے 100روپے ، جو کے اعتبار سے 200روپے ، کھجور کے اعتبار سے 700روپے اورمنقہ کے اعتبار سے 2100روپے ہے۔ہر سال مسلمان اس ماہ کے آنے کے منتظر ہوتے ہیں۔ اب کی بار جب یہ ماہ سایہ فگن ہو رہا ہے تو منظر ہی بدلا ہو ا ہے ۔ جہاں اجتماعی طور پر اس ماہ کی برکات کے حصول کیلئے کوششیں کی جاتی تھیں وہاں اب کرونا وبا کی وجہ سے انفرادی طور پر اپنے رب کو منانا ہے ۔ جہاں کثیر وقت مسجد میں گزارا جاتا تھا وہاں اب زیادہ وقت گھر میں عبادت کرتے ہوئے گزارنا ہے ۔ اگر مساجد میں کرونا وبا کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے تو وہیں مسلمان اپنے اپنے گھروں کو باجماعت نماز کی ادائیگی کے ذریعے کروڑوں مساجد بنا لیں۔گھروں کو تلاوت قرآن مجید سے مزین کر لیں اور درود پاک،میلادشریف سے گھروں کو آباد کرلیں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز خطبہ جمعہ کے دوران کیا۔انہوں نے مزید کہاکہ کرونا وبا کے پھیلاؤمیں مساجد کے حوالہ سے احتیاطی تدابیر کے طور پر صدر پاکستان اور علمائے کرام کے درمیان20نکاتی اعلامیہ پر اتفاق ہوا ہے ۔ اس میں کچھ ذمہ داریاں نمازیوں کی ہیں اور کچھ انتظامیہ مسجد کی ۔ نمازیوں کیلئے ضروری ہے کہ وہ گھر سے وضوکر کے تشریف لائیں۔ گھر سے جائے نماز لانے کا اہتمام کریں۔

صابن سے 20سیکنڈ تک ہاتھ دھوکر آئیں۔ وہ ماسک پہن کر مسجد آئیں۔ مسجد میں نہ کسی سے مصافحہ اور معانقہ کریں اور نہ ہی مجمع لگا ئیں۔ سنن اور نوافل گھر سے پڑھ کر آئیں اور گھر جا کر پڑھیں۔ مسجد میں جگہ نہ ملے تو واپس چلے جائیں اور گھر جا کر اپنی نماز مکمل کر لیں۔ جبکہ انتظامیہ مسجد کیلئے ضروری ہے کہ وہ مسجد کے فرش سے قالین اور دریاں اٹھالیں ۔ روزانہ کی نمازیں مسجد کے صحن میں ادا کریں۔ مسجد کی حدود کے باہر انتظام نہ کریں۔ نہ فٹ پاتھ پر اور نہ ہی سڑکوں پر ۔ مسجد کے فرش کو جراثیم کش محلول سے روزانہ دھوئیں۔ مسجد میں صف بندی کیلئے نشانات لگا دیئے جائیں ، مسجد میں اجتماعی سحری اور افطاری کا انتظام نہ کریںاور کسی بھی صورت میں مسجد میں اجتماع نہ ہونے دیں ۔ آتے جاتے نمازیوں میں فاصلہ کا اہتمام کروائیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اوساکا۔ایکسپو


میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…