لاہور (آن لائن) محا فظان ختم نبو ت پاکستان کے مرکزی نا ظم اعلی مفتی ابرار نعیمی نے کہا ہے کہ ماہ رمضان میں حکومت مساجد میں مداخلت نہ کرے، ماڈ ل ٹا ئو ن او ر پوش ایر یا میںبھی نماز تراویح کی اجازت دی جائے مساجد کی تا لہ بندی افسو سناک ہے،مشکل حالا ت میں اللہ سے تو بہ استغفار اورعبادا ت کیلئے مساجد کو لگے تا لے فوری کھو لے جائیں۔ اپنے جاری بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ دنیا کے سارے ڈاکٹر ، حکیم اور سا ئنس دان مل کر بھی اللہ کی حکمت کے سامنے بے بس ہیں اس کے حکم کے بغیر
نہ کو ئی بیمار ہو سکتا ہے نہ صحت یاب، ہمیں اپنے ایمان کی فکر کرنی چاہیے کہ مو ت کے ڈر سے ہم نے مسجد سے اپنا تعلق ختم کر لیا۔انہو ں نے کہاکہ مشکل حالا ت سے نکلنے کیلئے پور ی قوم کو رجو ع الی اللہ کرناہو گا ۔ ان شا ء اللہ رمضان المبارک کی عبادت کے صد قے ر ب العز ت پوری قوم کو موذی مر ض کورو نا سے نجا ت عطا ء فرما ئیں گے۔پور ی قوم اس ماہ مقد س میں اللہ کوراضی کرنے کیلئے زیادہ سے زیادہ عبادات کر یں کیونکہ اللہ تعالیٰ اپنے بندو ں سے بہت جلدراضی ہوجا تاہے۔