اسلام آباد (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما پلوشہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان کی سیاست بے نقاب ہو چکی ہے ، آٹا اور چینی چور وزیر آعظم کے مالی سہولت کار نکلے ہیں ۔ ایک بیان میں پلوشہ خان نے کہاکہ عمران خان کی سوشل میڈیا گالی گلوچ بریگیڈ ہے ، عمران خان میں سیاسی تنقید برداشت کرنے کا حوصلہ نہیں ۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان
بغض اور تعصب کی ذہنیت رکھتے ہیں ،کورونا کے حوالے سے وزیر آعظم ڈاکٹروں کی بات ماننے کیلئے تیار نہیں ، کورونا کی تباہی سے بچنا ہے تو ڈاکٹروں کا مشورہ ماننا ہوگا ۔ انہوںنے کہاکہ وفاقی حکومت تمام صوبوں کے ڈاکٹروں اور عملے کو حفاظتی کٹ فراہم کرے ، ڈر ہے کہ وزیر آعظم کی ہٹ دھرمی کی وجہہ سے تباہی آئیگی ۔