ہفتہ‬‮ ، 11 اکتوبر‬‮ 2025 

کرکٹر جاوید میاں داد نے درست کہا کہ انہیں مانگنے کے علاوہ کچھ نہیں آتا، پیپلز پارٹی نے وزیراعظم ہائوس کو سازشوں اور بھکاریوں کا گڑھ قرار دیدیا

datetime 24  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلا م آباد (این این آئی)مرکزی ترجمان پیپلز پارٹی سینیٹر مولابخش چانڈیو نے کہا ہے کہ وزیراعظم ہائوس سازشوں اور بھکاریوں کا گڑھ بن گیا ہے، کورونا سے نمٹنے کیلئے ضروری ہے کہ وزیراعظم عمران خان چھٹی پر جائیں۔ ایک بیان میں مولابخش چانڈیو نے کہاکہ وزیراعظم ہائوس میں اس وقت سازش اور بھیک مانگنے کی منصوبہ بندی کے سوا کچھ نہیں ہو رہا، خان صاحب کے دیرینہ ساتھ کرکٹر جاوید میاں داد نے درست کہا ہے کہ انہیں مانگنے کے علاوہ کچھ نہیں آتا۔

مولابخش چانڈیو نے کہاکہ عمران خان کورونا کی وبا کے خاتمے کی حکمت عملی کے بجائے صوبوں کو ناکام کرنے کے منصوبے بنا رہے ہیں،پیپلز پارٹی کے بغض میں عمران خان لاک ڈائون کو ناکام بنا کر بائیس کروڑ عوام کی زندگیوں سے کھیل رہے ہیں، وزیراعظم کے جائز اور ناجائز ترجمان ہر وقت لاک ڈائون کے خلاف بول رہے ہوتے ہیں۔مولابخش چانڈیو نے کہاکہ ترجمانوں کے بیانوں سے تسلی نہیں ہوتی تو خان صاحب خود لاک ڈائون کے خلاف بولنے ٹی وی پر آجاتے ہیں ، وزیراعظم قیادت کرنے کے بجائے آزاد معاشرے کے نام پر پیٹھ دکھا کر بھاگ رہے ہیں۔مولابخش چانڈیو نے کہاکہ گورنر سندھ اور وفاقی وزرا لاک ڈائون توڑنے کیلئے لوگوں کو اکساتے پھر رہے ہیں، سندھ میں قیامت خیز گرمی اور لاک ڈائون میں لوڈشیڈنگ بھی وفاقی حکومت کی سازش ہے، ڈبلیو ایچ او نیپاکستان کے حالات سنگین قرار دے کر مکمل لاک ڈائون کی تلقین کی ہے ، انسانی حقوق کمیشن نے بھی وفاقی حکومت کے رویے کو غیرسنجیدہ قرار دیا ہے، یہ کوئی عام بحران نہیں لوگوں کی زندگی کا معاملہ ہے اس میں بھی عمران خان نے قوم کو مایوس کیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ خان صاحب اب قوم کر رحم کریں ، چھٹی پر جائیں تاکہ قوم یکسو ہو کر وبا کا مقابلہ کرے، تحریک انصاف کے سمجھدار لوگ عمران خان کو چھٹی پر بھیجیں۔مولابخش چانڈیو نے کہاکہ اگر عمران خان اسی طرح قوم کو الجھن اور ابہام کا شکار کرتے رہے تو اللہ نہ کرے بڑی تباہی آئے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اوساکا۔ایکسپو


میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…