ہفتہ‬‮ ، 11 اکتوبر‬‮ 2025 

گاڑی کی رجسٹریشن کرانی ہے تواب یہ چیز لازمی ہے، سپریم کورٹ نے فیصلہ سنا دیا

datetime 24  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)سپریم کورٹ آف پاکستان نے گاڑی میں منشیات اور اسلحہ رکھنے کے کیس کے جاری تفصیلی فیصلے میں کسی بھی گاڑی کی رجسٹریشن کے لئے پولیس سرٹیفکیٹ کا لازمی قرار دے دیا ہے۔ لاہور رجسٹری کے سید منصور علی شاہ کی سربراہی میں قائم تین رکنی بنچ نے اپنے فیصلے میں لکھا ہے کہ

2015 میں پولیس قبضہ میں لی جانے والی گاڑی میں اسلحہ، منشیات سمیت 2 افراد سوار تھے۔ تھانہ مصطفی آباد کی طرف سے گاڑی بند کرنے اور مقدمے کے اندراج کے بعد امجد علی خان نامی شخص نے ٹرائل کورٹ میں گاڑی سپرداری کی درخواست گزار دی جسے ٹرائل کورت نے منظور کر لیا۔ تاہم ریاست کی درخوات ہائی کورت نے مجوزہ ٹرائل کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے سپرداری منظور نہیں کی۔ کیس سپریم کورٹ میں آیا تو ہم نے دیکھا کہ گاڑی کے رجسٹریشن کے مرحلے میں پولیس سرٹیفکیٹ نہ ہونے کے سبب متعدد گاڑیاں جو کسی مجرمانہ کارروائی میں استعمال ہوتی رہی ہیں آزادانہ طور پر خریدی اور بیچی جاتی ہیں۔ عدالت عظمی نے اپنے فیصلے میں آئندہ کسی بھی گاڑی کی رجسٹریشن کے لئے پولیس سرٹیفکیٹ کو ضروری قرار دیتے ہوئے رجسٹرار سپریم کورٹ کو فیصلے کی کاپی وفاقی انتظامیہ، پنجاب حکومت اور سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کو بھجوانے کا حکم بھی دیا ہے۔ عدالت نے اس موقع پر امجد علی خان کی طرف سے گاڑی نمبر UH-068 کی سپرداری کی درخواستی بھی مسترد کر دی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اوساکا۔ایکسپو


میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…