اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)کرونا وائرس سے پریشان حال عوام کیلئے حکومت کا ایک اور انقلابی اقدام ، احساس موبائل لنگر کا افتتاح کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق لاک ڈائون کے سبب ملک گھروں میں بند شہریوں کو ان کی دروازے تک کھانا پہنچانے کا لنگر موبائل شروع کر دیا گیا ۔
احساس پروگرام کے تحت غریب ، بے روزگار اور مستحق افرادو خواتین کو ان کے گھر وں تک کھانا پہنچایا جائے گا ۔ احساس پروگرام کے تحت موبائل لنگر کا آغاز اسلام آباد اور لاہور سے شروع کیا جائے گا ۔ دوسری طرف حکومتی اقدام پر پاکستانی قوم نے اقدام کو سراہا ہے اور تعریف کی ہے ۔