پیر‬‮ ، 17 مارچ‬‮ 2025 

ڈاکٹرز کو کچھ ہوا تو کون کرونا کے مریض سنبھالے گا؟ خواتین ڈاکٹرز عوام سے اپیل کرتے ہوئے روپڑیں

datetime 24  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی پریس کلب سے خواتین ڈاکٹرز عوام سے احتیاط کی اپیل کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئیں ۔ تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس میں ڈاکٹرصفیہ کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن جن دنوں سخت تھا تو کرونا کے کیسز قابو میں تھے، جیسے ہی لاک ڈاؤن میں نرمی ہوئی کورونا کیسز کی شرح میں اضافہ ہوا ہے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق پریس کانفرنس کے دوران احتیاط کی ہدایات دیتے ہوئے ڈاکٹر نصرت روپڑیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز کو کچھ ہوا تو کون کورونا کے مریض سنبھالے گا؟

انہوں نے کہا کہ اپنی جان کی تو پروا نہیں لیکن اپنی فیملی کی تو سب کو پروا ہوتی ہے، یہ نہ سمجھیں ڈاکٹر جان چھڑانا چاہ رہے ہیں، تاجر حضرات تھوڑا سا نقصان برداشت کرلیں، منافع بھول جائیں۔ڈاکٹرز نے کہا کہ جیسے ہی لاک ڈاؤن میں نرمی ہوئی کورونا کیسوں کی شرح میں اضافہ ہوگیا، حکومت لاک ڈاؤن کو مزید سخت اور مؤثر بنائے۔خیال رہے کہ اس سے قبل سندھ، پنجاب اور خیبر پختونخوا میں بھی ڈاکٹروں نے لاک ڈاؤن کو مزید سخت کرنے اور حقیقی لاک ڈاؤن کے نفاذ کی اپیل کی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اچھی زندگی


’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…