پیر‬‮ ، 25 اگست‬‮ 2025 

محافظ ہی عزت کا لیٹرا نکلا ، باوردی پولیس اہلکار کی خاتون سے زیادتی واقعے کا مقدمہ خاتون کی مدعیت میں درج کرکے اہلکار کو گرفتار کرلیا گیا

datetime 24  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)کراچی کے علاقے جمشید کوارٹر میں باوردی اہلکار نے گھر میں گھس کر خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، واقعے کا مقدمہ خاتون کی مدعیت میں درج کرکے اہلکار کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔جمشید کوارٹر تھانے کے باوردی اہلکار نے تین ہٹی کے قریب خاتون سے اسلحہ کے زور پر گھر میں گھس کر زیادتی کی ، واقعہ کا مقدمہ متاثرہ خاتون کی مدعیت میں جمشید کوارٹر تھانے میں درج کرلیا گیا ہے۔

متاثرہ خاتون نے پولیس کو بیان دیا کہ اہلکار حسنین باوردی ہوکر گھر میں گھسا اور اسلحہ کے زور پر زیادتی کی اور جب میرا شوہر گھر پہنچا تو اہلکار نے شیشے کی پلیٹ مجھے ماری جو میرے سر پر لگی اور میں زخمی ہوگئی۔خاتون کے مطابق میرا شوہر مجھے اسپتال لایا تو اہلکار حسنین بھی وہاں پہنچ گیا اور مجھے زبردستی تھانے لے آیا۔تھانے میں ڈیوٹی آفیسر رشید نے میرے شوہر کو ڈرایا دھمکایا، حسنین اور رشید نیمیرے شوہر پر تشدد کیا اورمجھے طلاق دینے کا کہا۔متاثرہ خاتون نے دعوی کیاہے کہ اہلکار حسنین کہتا ہے کہ پورا جمشید کوارٹر تھانہ اس کے ساتھ ہے ۔دوسری جانب پولیس نے مقدمہ درج کرکے اہلکار حسنین کو گرفتار کرلیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…