اسلام آباد (این این آئی)چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمٰن نے کہا ہے کہ علماء اور مساجد انتظامیہ صدر پاکستان کے 20 نکاتی منشور پر لازمی عمل کریں، مساجد سے دریاں چٹائیاں ہٹائی جائیں اور ہر نماز سے قبل صفائی کی جائے۔انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ مساجد کے دروازوں پر سینیٹائزر رکھے جائیں جبکہ عمر رسیدہ
اور نا بالغ یا نزلہ زکام یا کسی دوسرے مرض میں مبتلا افراد مساجد میں نہ آئیں، مساجد میں اجتماعی افطار کا انتظام نہ کیا جائے۔مفتی منیب الرحمٰن نے کہا کہ نمازی وضو گھر پر کریں، سنتیں بھی گھر سے پڑھ کر آئیں،نماز کے بعد ضابطہ کے تحت مسجد سے باہر نکلیں اور تمام مساجد میں نمازیوں کو لائن اپ کرنے کیلئے رضاکار مقرر کرنے چاہئیں۔