ہفتہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2026 

کروناو ائرس کے بعدکونسے ممالک میں کس بیماری سے دگنی اموات کاخدشہ ظاہر کر دیا گیا،عالمی ادارہ صحت نے ہوشربا انکشافات کر دیئے

datetime 24  اپریل‬‮  2020 |

نیویارک(این این آئی )عالمی ادارہ صحت (ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن)نے افریقی ممالک سے ملیریا سے بچاو کیلیے فوری اقدامات کرنے کا مطالبہ کر دیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عالمی ادارہ صحت نے کہاکہ اس سال کیڑے مار ادویات کی فراہمی میں رکاوٹوں کی وجہ سے مچھروں کے کاٹنے سے ملیریا پھیل سکتا ہے۔ڈبلیو ایچ او کا کہنا تھا کہ فوری اقدامات نہ کیے تو براعظم افریقہ میں ملیریا سے پچھلے سال کی نسبت دگنی اموات واقع ہو سکتی ہیں۔

ڈبلیو ایچ او افریقہ کے ڈائریکٹر متشیڈیسو موتی کے مطابق اس سال سب صحارا افریقہ میں ملیریا سے ساڑھے 7 لاکھ سے زیادہ اموات ہو سکتی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ 2000 کے بعد سب سے زیادہ اموات ہوں گی،2014 اور 2016 میں ایبولا کے پھیلاو میں زیادہ اموات پہلے سے قابو میں آنے والی بیماریوں سے ہوئیں۔ادھر عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیڈروس ایڈانو گیبریئس نے خبردار کیا کہ خسرہ اور پولیو ویکسین نہ لگائی گئیں تو یہ بیماریاں پھر سے سر اٹھا سکتی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)


میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…