اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مشیر صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا ہے کہ کورونا پاکستان کے تمام اضلاع میں پھیل چکا ہے۔اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کرونا وائرس مقامی طور پر پھیلنے کی شرح 79 فیصد ہے، محدود وسائل کے باوجود کورونا کی
روک تھام کے لیے کوشاں ہیں۔ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ وائرس کے کیسز بڑھ رہے ہیں، لیکن بہت سی چیزیں ہمارے کنٹرول میں ہیں، ہم سب کو زیادہ سے زیادہ احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ہوگا۔خیال رہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 11ہزار سے تجاوز کرچکی ہے جن میں سے 237افراد ہلاک ہوئے ہیں۔