جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی بازاروں میں افطاری و سحری کا سامان مہنگا، سبزیوں کی قیمتیں بھی آسمان پر پہنچ گئیں

datetime 23  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سکھر(این این آئی)رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی بازاروں میں افطاری و سحری کا سامان مہنگا،منافع خوروں نے سبزیوں کی قیمتیں آسمان پر پہنچا دی ، غریب عوام کا دسترخوان بھی تنگ کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک کی آمد سے قبل ہی بازاروں میں افطاری و سحری کا سامان مہنگا کرنے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی

رمضان المبارک کے چاند سے قبل ہی منافع خوروں نے اشیاء خوردنوش سمیت سبزیوں اور فروٹ کی قیمتیں آسمان پر پہنچا کرغریب عوام کا دسترخوان مزید تنگ کردیاہے افطاری کے دستر خوان کی زینت سموسے اور پکوڑے،،اور ان کی تیاری کے لئے ٹماٹر پیاز آلو ہری مرچ لیموں جیسی بنیادی چیزوں کی ضرورت ہوتی ہے، لیکن رمضان سے پہلے ہی ان کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگ گئی ہیں،سرکاری دعوؤں کے مطابق رمضان المبارک سے قبل اشیاء کی قیمت میں کمی کے اعلانات کئے گئے اور پرائس کنٹرول کمیٹیاں قائم کی گئی لیکن منافع خوروں نے سرکاری احکامات ہوا میں اڑا کر اشیاء خوردنوش فروٹ، سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ کر کے اس بابرکت مہینے میں متوسط طبقے کے دسترخوان کو مزید تنگ کر دیا ہے۔ رمضان المبارک کے ایام سے قبل ہی مہنگائی پر عوام کا کہنا ہے کہ ہر ملک میں مخصوص تہواروں پر حکومت کی جانب سے عوام کو ہر چیز پر ریلیف دیا جاتا ہے لیکن پاکستان جیسے مسلم ملک میں ہر چیز کی قیمتیں ڈبل کر کے عوام کے صبر کا مزید امتحان لیا جاتا ہے شہریوں نے سکھر انتظامیہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…