کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت ہوا، ملک بھر میں زونل کمیٹیوں کا چاند دیکھنے کے لئے اجلاس ہوا، مفتی منیب الرحمان نے اعلان کیا ہے کہ ملک بھر سے موصول اطلاعات کے مطابق
رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا، لہٰذا یکم رمضان المبارک 25 اپریل بروز ہفتہ کو ہو گی۔ مفتی منیب الرحمان نے کہاکہ پشاور سمیت ملک بھر میں کہیں بھی چاند نظر نہیں آیا۔ کسی علاقے سے چاند کی شہادت موصول نہیں ہوئی۔