اتوار‬‮ ، 14 دسمبر‬‮ 2025 

وزیراعظم کے دماغ میں موجود د کنفیوژن کی وجہ سے بہت زیادہ نقصان ہونے کا خطرہ،کون سے دو لیگی رہنما آٹا اور چینی سکینڈل کے اصل کرداروں کو بے نقاب کریں گے؟ شہباز شریف کا دھماکہ خیز اعلان

datetime 23  اپریل‬‮  2020 |

لاہور(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر و قائد حزب اختلاف محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران نیازی صاحب کے دماغ میں موجود کنفیوژن کی وجہ سے بہت زیادہ نقصان ہونے کا خطرہ ہے،ملک محض ٹیلی تھان سے نہیں چل سکتا بلکہ مربوط اور مضبوط معاشی وانتظامی حکمت عملی درکار ہے، حکومتی سطح پر واضح حکمت عملی کا فقدان ہے، لاک ڈاؤن سمیت ہر معاملے میں کنفیوژن ہے جو عوام کے ریلیف سے لے کر ڈاکٹرزاور طبی عملے کو کٹس کی فراہمی تک عیاں ہے،

تحریک انصاف کی حکومت اٹھارہ ماہ سے کسی معاشی سمت سے محروم ہے جس کی وجہ سے جاری بحران نے کورونا وائرس کے اثرات کو مزید مہلک بنادیا ہے، واضح سوچ اور حکمت عملی نہ ہونے سے صورتحال خدانخواستہ مزید گھمبیر ہوتی جائے گی۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے پارٹی کی سنٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ارکان ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔اجلاس کے آ غاز میں پارٹی رہنماؤں سرانجام خان، راجہ اشفاق سرور اور راجہ محمد افضل کی وفات پر اظہار تعزیت اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔شہباز شریف نے کہا کہ ان کی پاکستان، جمہوریت، عوام اور پارٹی کے لئے بہت خدمات ہیں ان کے دنیا سے رخصت ہونے سے پارٹی میں بڑا خلاپیدا ہوا ہے،اللہ تعالی ہمارے ساتھیوں کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطافرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل دے۔ شہباز شریف نے کہا کہ میں اللہ تعالی کا شکر اداکرتا ہوں کہ پارٹی رہنما حافظ نعمان جھوٹے اور بے بنیاد مقدمہ سے بری ہوگئے ہیں، میں ان سمیت دیگر پارٹی رہنماؤں کو مبارک دیتا ہوں جو عقوبت خانوں سے رہا ہوئے، یہ بریت اور دیگر رہنماؤں کی ضمانتیں نیب نیازی گٹھ جوڑ کے جھوٹ اور سیاسی انتقام کا واضح ثبوت ہیں، الحمداللہ کرپشن سمیت کوئی الزام ثابت نہیں ہوا،مجھے امید ہے کہ انشااللہ ایک بار پھر اللہ تعالی ہم سب کو سرخرو فرمائے گا، جھوٹ، فریب اور سیاسی انتقام اپنی موت آپ مررہا ہے۔

اجلاس میں بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم کی بھرپور مذمت کی گئی۔ شہباز شریف نے کہا کہ انسانیت سے عاری بھارتی رویہ انتہائی قابل مذمت، شرمناک اور قابل نفرت ہے،عالمی برادری خاص طورپر اقوام متحدہ کو اس ضمن میں کردار ادا کرنا ہوگا اور انسانیت کے تقاضے پورے کرنا ہوں گے۔ انہوں نے کہاکہ ہم بھارت میں رہنے والے مسلمانوں کو کورونا وائرس کے پھیلاو کا ذمہ دار قرار دینے اور اسلام کے خلاف نفرت کو ہوا دینے کی آر ایس ایس کے زیر اثر بی جے پی حکومت کی سوچی سمجھی سازش کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

سب سے پہلے ہم اپنے مقبوضہ جموں وکشمیر کے بہادر بھائیوں، بہنوں سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں جو بیک وقت قابض بھارتی افواج کے مظالم اور کورونا کی وباء کا سامنا کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ بھارتی حکمرانوں کے اس مسلمان دشمن مذموم رویہ اور سوچ کی اسلامی دنیا کی جانب سے مذمت کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔ بھارتی حکمرانوں کو یاد رکھنا چاہیے کہ کورونا کسی مذہب، طبقے، ذات اور سرحد کا پابند نہیں۔ کورونا کے معاملے کو سیاسی، مذہبی یا کوئی اور رنگ نہ دیاجائے اور بلاامتیاز پالیسی اختیار کی جائے۔ ہم مقبوضہ جموں وکشمیر اوراندرون و بیرون ملک کورونا سے وفات پانے والے افراد کے اہل خانہ سے اظہار افسوس کرتے ہیں

اور مرحومین کے لئے دعا کرتے ہیں۔شہباز شریف نے کہا کہ کورونا کے خلاف جنگ میں جام شہادت نوش کرنے والے ڈاکٹرز اورطبی عملہ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں،اللہ تعالی تمام مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور ان کے اہل خانہ کو صبر جمیل دے،ان کی یہ عظیم قربانی قوم کبھی فراموش نہیں کرسکتی۔ شہباز شریف نے کہا کہ ہم بلاول بھٹو اور وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ اور سندھ حکومت کو بھی سراہتے ہیں جوکورونا کے خلاف بھرپور جنگ لڑ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)نے ہمیشہ خدمت کی سیاست کی ہے،سب سے زیادہ خوشی اس بات کی ہے کہ قائد محمد نوازشریف کی ہدایت پر ہمارے رہنما اور کارکنان نے نمودونمائش اور تشہیر بازی سے دامن بچایا

اور فلاحی وامدادی سرگرمیوں کا دائرہ ملک بھر میں پھیلایا۔پارٹی قائد محمد نوازشریف کی ہدایت ہے کہ ملک کے کونے کونے میں فلاحی وامدادی سامان پہنچایا جائے،ان کی ہدایت پر ہر صوبے میں سرکاری ہسپتالوں میں بلا امتیاز ڈاکٹرز اورطبی عملے کو میڈیکل کٹس مہیاکی گئیں اور یہ سلسلہ جاری ہے۔ ڈاکٹرز، نرسز اور طبی عملہ ہمارے ہیروز ہیں، انسانیت کوبچانے کے لئے وہ عظیم تاریخ لکھ رہے ہیں، ہم نے خلوص اور دردمندی کے جذبے سے عوام کی مدد کی خاطر غیرمشروط تعاون کا ہاتھ حکومت کی طرف بڑھایا، اسی جذبے سے ہم نے تمام متعلقہ فریقین کی مشاورت سے قومی حکمت عملی مرتب کی، اپوزیشن نے بھی اس کی تائید کی،معیشت، کاروباراور عوامی زندگی کو مدنظر رکھتے ہوئے قابل عمل تجاویز پیش کیں،

ہماری تجاویز پر بروقت عمل کرکے قوم اور ملک کا بہت بھلا ہوسکتا تھا۔حکومتی سطح پر واضح حکمت عملی کا اب بھی فقدان ہے، لاک ڈاؤن سمیت ہر معاملے میں کنفیوژن ہے جو عوام کے ریلیف سے لے کر ڈاکٹرزاور طبی عملے کو کٹس کی فراہمی تک عیاں ہے۔یہ کنفیوژن معیشت سے لے کر معاشی پیکجز اور پالیسی ریٹ کے تعین تک واضح نظر آرہا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران نیازی صاحب کے دماغ میں موجود کنفیوژن کی وجہ سے بہت زیادہ نقصان ہونے کا خطرہ ہے۔ واضح سوچ اور حکمت عملی نہ ہونے سے صورتحال خدانخواستہ مزید گھمبیر ہوتی جائے گی۔تحریک انصاف حکومت اٹھارہ ماہ سے کسی معاشی سمت سے محروم ہے جس کی وجہ سے جاری بحران نے کورونا وائرس کے اثرات کو مزید مہلک بنادیا ہے۔

ملک محض ٹیلی تھون سے نہیں چل سکتا، مربوط اور مضبوط معاشی وانتظامی حکمت عملی درکار ہے۔کورونا اوراس کے معاشی اثرات سے نمٹنے کے لئے آج تک حکومتی سطح پر نہ حکمت ہے اور نہ ہی عمل ہے۔مزدور، دیہاڑی دار اور غریب حکومتی ریلیف اور امداد کے انتظار میں ہیں،ڈاکٹرز الگ پریشان ہیں کہ لاک ڈاون کی مبہم پالیسی سے کورونا پھیل سکتا ہے یہ فیصلہ کن وقت ہے، کورونا کا اتنی تیزی سے پھیلنا دہشت ناک ہے۔شہباز شریف نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے آٹا،چینی سیکنڈل کے تحقیقاتی کمیشن میں پیش ہونے کا فیصلہ کیا ہے،شاہد خاقان عباسی اور خرم دستگیر خان کمیشن میں پیش ہو کر اصل کرداروں کو بے نقاب کریں گے۔شہباز شریف نے حکومت سے میڈیا کے واجبات ادا کرنے اور اسٹیٹ بینک سے بلاسود قرضے فراہم کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔

موضوعات:



کالم



اسے بھی اٹھا لیں


یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…