اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاور سیکٹرز کرپشن سکینڈل میں غیر ملکی بھی ملوث ہیں، یہ معروف صحافی عارف نظامی نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں کہی، انہوں نے کہا کہ اس سکینڈل میں سی پیک کے کچھ گورنرز بھی شامل ہیں، اس وجہ سے پاور سکینڈل کا کچھ نہیں ہو گا،
انہوں نے کہاکہ صرف کمیشن بنا دیا جائے گا۔ عارف نظامی کے مطابق پاورسیکٹرز کے حوالے سے جو رپورٹ کابینہ میں پیش کی گئی، اس رپورٹ کے مطابق ندیم بابر، رزاق داؤد، خسروبختیار اور عمر ایوب نے اس سے استفادہ حاصل کیا، معروف صحافی نے کہا کہ یہ لوگ کابینہ اجلاس میں موجود نہیں تھے، کابینہ میں موجود چودہ وزراء نے کہا کہ ان کا دفاع نہیں کرنا چاہیے۔ عارف نظامی کے مطابق ان وزراء میں مراد سعید، شیخ رشید، طارق چیمہ اور علی محمد خان اور دیگر شامل ہیں۔ وزیراعظم اس معاملے پر کہا کہ کمیشن کی جب تک رپورٹ سامنے نہیں آ جاتی ان لوگوں کو قصور وار قرار نہیں دینا چاہیے۔ اس موقع پر اسد عمر نے بھی وزیراعظم کی بات کی تائید کی۔ معروف صحافی نے کہا کہ مجھے یہاں دوہرا معیار نظر آیا کہ نیب نے پکڑا اس کو ملزم اور چور کہہ دیا اور جب وزراء کی بات آئی تو یہاں تضاد ہے۔ انہوں نے کہا کہ فردوس عاشق اعوان نے بھی پاور سیکٹرز کرپشن سکینڈل بارے کہا کہ اس میں غیر ملکی بھی شامل ہیں۔