بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

4 ماہ کیلئے مساجد و مدارس کے بجلی، گیس، پانی کے بل ختم کر دیے جائیں،چیئرمین پاکستان علماء کونسل نے وزیراعظم کو خط لکھ کرمدارس و مساجد کیلئے ریلیف مانگ لیا

datetime 19  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) چیئرمین پاکستان علماء کونسل و صدر وفاق المساجد و المدارس پاکستان حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے لاک ڈاؤن کی وجہ سے مدارس و مساجد کے مسائل پر وزیراعظم عمران خان کو خط لکھ دیا، حافظ محمد طاہر اشرفی نے لکھا کہ اللہ رب العزت سے دعا گو ہوں کہ اللہ کریم غم اور کرب کے ان لمحات کو جلد از جلد ختم فرما دیں،

کرونا کی وبا ء جو بلا شبہ ہمارے اعمال کا نتیجہ ہے اس سے نجات عطا ء فرما دیں اور ہم سب سے اسلام اور پاکستان کی خدمت لے لیں۔ مزید لکھا کہ کرونا وائرس کی وجہ سے مدارس و مساجد بند ہیں، ماہ رجب تا ماہ شوال مدارس و مساجد کی امداد کرنے والے مخیر حضرات تعاون فرماتے تھے، اس سال چونکہ یہ وباء آ گئی ہے اور مدارس و مساجد بند ہیں۔ مساجد میں عوام الناس کا آنا ممنوع ہے لہذا دیگر طبقات کی طرح اہل مدارس و مساجد کیلئے بھی مشکلات پیدا ہو گئی ہیں۔میری آپ سے گذارش ہے کہ از راہ مہربانی چار ماہ کیلئے ابتدائی طور پر مساجد و مدارس کے بجلی، گیس، پانی کے بل ختم کر دیے جائیں اور اسی طرح حکومت کی طرف سے جو ریلیف کے امور سر انجام دیے جا رہے ہیں اس میں بھی مدارس عربیہ کے اساتذہ، علماء و مشائخ، آئمہ، موذن اور خطباء کوبھی شریک کیا جائے۔ آخر میں انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ وزیراعظم فوری طور پر اس پر حکم جاری کریں گے۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…