اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)حفاظتی کٹس کی عدم فراہمی ، گرینڈہیلتھ الائنس کا دھرنا دوسرے بھی جاری ۔ ڈاکٹر نے حفاظتی کٹس کیدستیابی کو جواز بنا کر اپنے دوسرے مطالبات بھی حکومت کے سامنے رکھ دیئے ۔ تفصیلات کے مطابق پی آئی سی واقعے میں برطرف 4ڈاکٹروں کی بحالی ، ملک میں کرونا وائرس کی وجہ سے درپیش حالات کی وجہ سے عارضی طور پر بھرتی کیے جانے والے ساڑھے چار ہزار ڈاکٹر اور نرسز کی مستقلی سمیت تمام ڈاکٹروں سیلری ڈبل کرنے کے مطالبات شامل ہیں۔
گرینڈ ہیلتھ الائنس کی جانب سے دوسرے روز بھی لاہور ہیلتھ سیکرٹریٹ کے سامنے دھرنا جاری ہے ۔ جب محکمہ صحت کے دفتر میں انہوں نے داخل ہونے کی کوشش کی تو پولیس نے انہیں روکا جس کی وجہ سے دھکم پیل ہوئی جبکہ بعدازاں ڈاکٹرز نے پنجاب پولیس زندہ بعد کے نعرے بھی لگائے ۔ محکمہ صحت پنجاب نے کہا ہے کہ حفاظتی کٹس ہزاروں کی تعداد میں پڑی ہوئی ہے لیکن انہیں آلہ کار بنا کر وہ اپنے دوسرے مطالبات ہمارے سامنے رکھ رہے ہیں جس کا کوئی جواز نہیں بنتا ۔