اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس (آج)منگل کو ہو گا ،وفاقی کابینہ اجلاس کا چار نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کورونا وائرس کی صورتحال کا جائزہ لے گی،وفاقی کابینہ ای او بی آئی پنشنرز کی پنشن میں اضافہ کی
منظوری دیگی،مرغزار چڑیا گھر کا انتظامی کنٹرول اسلام آباد وائلڈ لائف سے وزارت ماحولیاتی تبدیلی کو دینے کی منظوری دیگی،وفاقی کابینہ آٹھ اور نو مارچ کے ای سی سی فیصلوں کی توثیق کریگی،وفاقی کابینہ قانونی کیسز نمٹانے سے متعلق کابینہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کریگی،کابینہ اجلاس میں ملکی معاشی صورتحال پر غور ہوگا۔