اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند جمعہ 24 اپریل کو نظر آنے کا قوی امکان ، 23 اپریل 29 ویں شعبان کو چاند افق پر 5 ڈگری سے کم پر ہونے کے سبب اسکی رویت ناممکن ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان سمیت دنیا کے بیشتر ممالک جہاں رمضان سمیت نئے قمری ماہ کا آغاز رویت ہلال کی بنیاد پر ہوتا ہے وہاں رمضان المبارک کا چاند
جمعہ 24 اپریل بمطابق 30 شعبان کو نظر آئے گا اور پاکستان سمیت ان متعلقہ ممالک میں پہلا روزہ ہفتہ 25 اپریل کو ہوگا جبکہ پوری دنیا میں چاند کی پیدائش جمعرات 23 اپریل کی صبح ہوگی۔یاد رہے کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 23 اپریل کو ہوگا جس میں چاند نظر آنے یا نہ آنے کا شہادتیں وصول کرنے کے بعد اعلان کیا جائے گا۔