پیر‬‮ ، 13 اکتوبر‬‮ 2025 

دکاندار طبقے کیلئےبڑی خوشخبری ، بک شاپس، الیکٹریشن سمیت مزید12سیکٹر کھولنے کی تیاریاں ،جانتے ہیں سب سے آخر میں کونسی دکانیں کھولی جائینگی؟

datetime 11  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) کورونا وائرس کی وجہ سے ملک بھر کی بند کاروباری سرگرمیاں دوبارہ شروع کرنے کیلئے آئندہ ہفتے سے مزید 12 سیکٹر ز کھولنے پر غور۔اس سلسلے میں وفاق نے صوبوں سے تجاویز طلب کر لی ہیں،ان میں زیادہ تر سروسز سیکٹرز شامل ہیں۔

روزنامہ 92کے مطابق وفاقی حکومت نے یہ تجویز صوبوں کو بھیج دی ہے ،صوبوں کے جواب پر حتمی فیصلہ کیا جائیگا، اس بات کی امیدہے کہ 14 اپریل سے مزید سیکٹر ز کھول دیئے جا ئینگے ۔ ذرائع کے مطابق نئے کھولے جانے کیلئے مجوزہ سیکٹرز میں بک شاپس،الیکٹریشن ،باربر شاپس، سیمنٹ، سریا، ٹائلیں، سینیٹری، بجلی اوردیگر شامل ہیں تاہم ٹیکسٹائل اور سپورٹس سیکٹر سب سے آخر میں کھولے جا ئینگے ۔وزیرِاعظم نے تعمیراتی صنعت کیلئے پیکیج کا اعلان کیا ہے اوراس پر عملدرآمد کیلئے سیمنٹ، سریا، ٹائلیں، سینیٹری، بجلی اور دیگر دکانوں کو کھولنا ہوگا، بصورت دیگر تعمیراتی صنعت کا پیکیج کامیاب نہیں ہوسکے گا۔دکانداروں کو اس وقت سب سے بڑا مسئلہ دکانوں کا کرایہ اور یوٹیلیٹز کی ادائیگیوں سے متعلق ہے ۔اس وقت لاک ڈاؤن سے درآمدات و برآمدات بندہیں اور کراچی کی بندرگاہوں پر ڈیڑھ لاکھ سے زائد کنٹینرز جمع ہوگئے ہیں،یہی صورتحال رہی تو کورونا کیلئے بھی سامان اتارنے کی گنجائش نہیں بچے گی۔

موضوعات:



کالم



دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ


میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…